ڈاکٹر شاہین قاضی اردو پرائمری اسکول میں" ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر یومِ پیدائش" کا انعقاد۔
جلگاؤں: ( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری ڈاکٹر شاہین قاضی اردو پرائمری اسکول، مہرون جلگاؤں میں صدر مدرس محترم قاضی اخترالدین کی صدارت میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر یومِ پیدائش کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ شروعات علیزہ ابرارشیخ کے تلاوت قرآن پاک سے کی گئی۔ معلم سید ذوالفقار حسن معلمہ شیخ عزالہ پروین نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سے متعلق تفصیلی معلومات پیش کی۔صدارتی خطبہ میں صدر مدرس قاضی اخترالدین نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے وطن کے لیے جو قربانی و فرائض انجام دیے ہیں اس پر تفصیلی روشنی ڈالی۔نظامت کے فرائض شاہ سعدیہ نے بخوبی انجام دیا۔محمد ایوب کے اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام ہوا کامیابی کے لیے جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے محنت کی ۔
Comments
Post a Comment