ویلور ضلع کے پلّی کونڈا مسلم پنچایت یونین اردو ابتدائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر محترم جناب فاروق صاحب اور انوار الاسلام کے ہیڈ ماسٹر جناب سلیمان صاحب کی سبکدوشی کے موقع پر ایک باوقار تہنیتی تقریب نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔
پریس ریلیز

اس تقریب میں معزز مہمانان، اساتذہ، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جناب فاروق صاحب اور جناب سلیمان صاحب کی تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں ان کی انتھک محنت، لگن اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر جناب فاروق صاحب اور سلیمان صاحب کو تہنیتی شال اور یادگاری تحائف پیش کیے گئے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
Comments
Post a Comment