ہم نشیں ویلفیئر فاؤنڈیشن بھیونڈی کے زیر اہتمام "عورت : آگہی اور اظہار " کے عنوان سے ادبی نشست کا انعقاد۔
بھیونڈی : (راست) شہر کی معروف علمی اور ادبی تنظیم ہم نشیں نے شہر ادب بھیونڈی میں ادبی فضا کو ہموار کرنے اور شہر کے جونیر کالج اور سینیر ادبا کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کی غرض سے ماہانہ ادبی نشستوں کا سلسلہ شروع کیا ہے. اس ضمن میں پانچویں ماہانہ ادبی نشست بعنوان عورت : آگہی اور اظہار (یوم خواتین کی مناسبت سے) کے عنوان سے ادبی نشست کا انعقاد
31 مارچ بروز منگل صبح 10.30 بجے رابعہ گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج میں کیا گیا۔ اس یادگار ادبی تقریب کی صدارت معروف ادبی شخصیت اور جی ایم مومن ویمنز کالج کی سابق صدر شعبہ اردو وحیدہ حفیظ الرحمن مومن نے فرمائی.
محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا ۔ ہم نشیں کی جوائنٹ سیکرٹری صوفیہ مومن نے افتتاحی کلمات کے ساتھ پروگرام کی غرض و غایت بیان کی.
بعد ازاں سدی ساجدہ جمال (شاعری)، حنا فرحین مومن (افسانہ) ،منیبہ مومن (افسانہ) ،فردوس انجم (افسانہ) ، انشا فاروقی (شاعری) نے اپنی تازہ تخلیقات پیش کیں. پیش کردہ تمام تخلیقات کو سامعین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔
جویریہ قاضی (پرنسپل کے ایم ای ایس ہائی اسکول اینڈ جونیَر کالج، پڑگھہ ) اس موقع پر موجود تمام خواتین سے خصوصی خطاب فرمایا. اس موقع پر ہما ضیاء الرحمن انصاری، شاداب جمال مومن، تبسم مومن، منصفہ مومن ،،مسکان مرزا، کبریٰ انصاری نے سامعین سے خطاب فرمایا اور خواتین کے مختلف مسائل سے متعلق اظہارِ خیال کیا.
اس موقع پر ہم نشیں کی جانب سے مرزا الائنس کی روح رواں مسکان مرزا اور کنٹینٹ کریٹر کبریٰ انصاری کی کمیونٹی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی پذیرائی کی.
خطبۂ صدارت میں وحیدہ حفیظ الرحمن مومن نے شرکائے محفل کی علمی و ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہاں پیش کی گئی تخلیقات معاشرتی سوچ کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے۔تقریب کے اختتام پر صوفیہ مومن نے نہایت خوش اسلوبی سے رسمِ شکریہ کا فریضہ انجام دیا ۔جب کہ نظامت کے فرائض رکن ہم نشیں صنوبر دیوکر اور شمشاد مومن نے اپنے مخصوص انداز میں انجام دیا.
ملحوظ رہے کہ یہ ادبی نشست خواتین کے لیے مخصوص تھی.
پروگرام کو کامیاب بنانے میں رکن ہم نشیں شہناز مومن،صنوبر دیوکر ،شمشاد مومن اور صوفیہ مومن نے اپنا خصوصی تعاون پیش کیا.
Comments
Post a Comment