نشان منزل کے صحافی کو اعزازی ڈاکٹریٹ۔


نشان منزل کے صحافی کو اعزازی ڈاکٹریٹ۔

(محمد رضوان اللہ کے ذریعے) 
ہم سب کے لۓ خوش خبری ۔۔۔۔‌
میرے اور آپ سب کے ہردلعزیز شخصیت جناب محترم  
عبدالباری صاحب وانمباڑی ، ایڈیٹر " نشان منزل"ماہنامہ ، کو کون نہیں جانتا ؟ ہمارے ضلع رانی پیٹ 
ترپاتور ، ویلور و چننئ
وغیرہ کے علمی، رفائ و صحافتی ، کاموں میں وہ ہمیشہ آگے رہنے والے۔
آپ کو حکومت کی جانب سے آپ کی صحافتی اور عوامی خدمات کے اعتراف میں اعزازی ڈاکٹریٹ ۔۔۔۔۔۔۔
(Honorary Doctorate)
کی باوقار سند عطا کۓ
جانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ اعزاز درحقیقت آپ کی
انتھک محنت ،دیانتداری
اور قوم و ملت کے لئے بے لوث خدمات کا اعتراف ہے۔ آپ نے صحافت کے میدان میں 
حق و صداقت کی آواز بلند کرتے ہوئے نہ صرف 
عوام کی رہنمائی کی بلکہ ملی شعور کو بیدار کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے آپ کی
تحریریں جو " نشان منزل" میں شائع ہوا کرتے ہیں ،آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں ۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی عطا کرے ،آمین ! اور مزید کامیابیوں سے نوازے ، اور آپ کو اسی جذبے کے ساتھ قوم و ملت کی خدمت جاری رکھنے کی
توفیق دے ۔
ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد !

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔