رانچی یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کا پرتپاک استقبال عربی اور فارسی کے سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ کورسز شروع کرنے کی تجویز۔


رانچی 16/ اپریل(نمائندہ)۔ آج نو مقرر شدہ وائس چانسلر پروفیسر سروج شرما کا مختلف شعبہ جات کے صدور اور اساتذہ کی جانب سے وائس چانسلر کے کانفرنس ہال میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر محمد رضوان علی نے وائس چانسلر سے ملاقات کر کے انہیں گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد رضوان علی نے شعبہ اردو کی تعلیمی سرگرمیوں پر گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی میں عربی اور فارسی جیسی قدیم اور علمی زبانوں میں سرٹیفکیٹ کورسز شروع کرنے کی تجویز زبانی طور پر پیش کی۔ وائس چانسلر پروفیسر سروج شرما نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے اصولی طور پر اپنی رضامندی ظاہر کی کہ ڈپلومہ کورسز عربی،فارسی،پالی اور پراکرت زبانوں میں شروع کیا جائے گا۔اس پر تمام اساتذہ نے ان کی ستائش کی۔اس موقع پر وائس چانسلر نے ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز کو ہدایت دی کہ عربی اور فارسی کے ساتھ ساتھ پالی اور پراکرت زبانوں کے ڈپلومہ کورسز کے لیے بھی باضابطہ پروپوزل تیار کر کے پیش کیا جائے تاکہ قدیم زبانوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔آج کی اس پہلی نشست میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات اور فیکلٹیز کے صدور بھی موجود تھے۔ تمام اساتذہ اور عہدیداران نے نئے وائس چانسلر کا خلوص دل سے استقبال کیا اور یونیورسٹی کی علمی و تعلیمی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ