ادارہ ’محفل ‘کی جانب سے معروف شاعر منظور عالم جنیدی کے اعزاز میں عزازیہ نشست و مشاعرہ ۔
ادارہ ’محفل ‘کی جانب سے عزازیہ نشست و مشاعرہ
معروف شاعر
جناب منظور عالم جنیدی۔
ادارہ’’ محفل‘‘ کی جانب سے ہر ماہ کسی ادبی، علمی و سماجی خدمات انجام دینے والی شخصیت کی خدمات کے اعتراف میں ’’تہنیتی جلسہ و مشاعرہ‘‘ کا انعقاد عمل میں آتا ہے۔ اسی روایت کی کڑی کے طور پربروز پیر بتاریخ 27 اپریل 2026 بوقت 6بجے شام بمقام : ڈاکٹر ممتاز احمد خان میموریل ہال، الامین کمبل پوش انگلش ہائیر پرائمری اسکول ، بنگلور تہنیتی جلسہ و مشاعرہ منعقد ہے۔صدارت جناب یس مرزا عظمت اللہ بیگ، سابق رجسٹرار، کرناٹک اردو اکادمی اور ایڈیشنل کمیشنرآف کمرشیل ٹیکس، محکمہ کمرشیل ٹیکس، حکومتِ کرناٹک فرمائیں گے اور مہمانانِ خصوصیجناب یل یس سکندر پی یس، کے یم ڈی سی چیرمین، ڈاکٹر محمد فاروق حبان رحیمی، رحیمی شفاء خانہ، بنگلور، ڈاکٹر آر محمد عمری،وظیفہ یاب پروفیسر مہارانی کلسٹر یونیورسٹی، بنگلور ہوں گے۔ جناب عبد اللہ نادر عمری قلمی خاکے پیش کریں گے۔ آپ تمام اہل ادب سے شرکت کی گزارش ہے۔نیاز الدین نیاز، صدر، منیر احمد جامی،سکریٹری، سلیم احمد خان، نائب معتمد
Comments
Post a Comment