ممبرا میں مرکزی تعلیمی بورڈ کا ٹی۔ای۔ٹی۔ لیکچر کامیابی سے ہمکنار۔


ممبرا (محمد اسلم) آج بروز اتوار بتاریخ ۱۹ اپریل ۲۰۲۶ کو نیشنل اسکول و جونئیر کالج، کوسہ میں مرکزی تعلیمی بورڈ ممبرا کی جانب سے منعقدہ ٹیچرس اہلیتی امتحان رہنمائی لیکچر کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
پروگرام کی شروعات جنید سر کی تلاوت قرآن سے ہوئی۔ 
اسرائیل سر نے مرکزی تعلیمی بورڈ اور پروگرام کے اغراض و مقاصد بتائے۔
اقبال انصاری سر نے ٹی ای ٹی کی تیاری کیسے کریں اس عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اقبال سر نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
آئیٹا ممبرا کے ساتھ اساتذہ جو سی ٹی ای ٹی امتحان اول کوشش میں کامیاب ہوئے تھے ان کی تہنیت مرکزی تعلیمی بورڈ ممبرا کی جانب سے کی گئی۔ ان تمام اساتذہ کو سرٹیفکیٹ اور تحفہ دیا گیا۔
شاکر شیخ سر نے مراٹھی اور سوشل سائنس کی پڑھائی کیسے کریں۔ اس کے متعلق معلومات فراہم کی۔ سر نے گرامر، سائیکولاجی اور دیگر پر تفصیلی معلومات دی۔ شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
اقبال سر نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹی ای ٹی کی پڑھائی میں مدد کیسے لی جائے۔ اس پر گفتگو کی۔
آخر میں مرکزی تعلیمی بورڈ ممبرا کے کنوینر محمد اسلم سر نے رسم شکریہ ادا کیے۔
تقریبا ۵۰ اساتذہ نے اس اہم پروگرام میں شرکت کی۔ اسرائیل خان سر نے نظامت کے فرائض بہترین انداز میں ادا کئے۔
جنید سر، اظہر سر، کنیز فاطمہ مس، اور ازور سر نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔