ُُپی یوسی سال دوم کرناٹک کے اردو طلبہ کوکامیابی کی مبارک باد : محمدیوسف رحیم بیدری۔


 بیدر۔ 9/اپریل (پریس ریلیز) یارانِ ادب بیدر کے سکریڑی جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے بتایاہے کہ پی یو سی بورڈ کرناٹک بنگلورکی جانب سے آج پی یوسی سال دوم کے نتائج سامنے آئے ہیں۔ جس میں طلبہ وطالبات کی کامیابی قابل ذکر ہے۔ کامیاب ہونے والے تمام طلبہ کومبارک باد پیش کرتاہوں۔ اردو اور دکنی شاعروادیب، افسانچہ نگار اور نقاد جناب یوسف رحیم (میرؔ) بیدری نے ان طلبہ وطالبات کوخصوصی مبارک بادپیش کی ہے جنہوں نے اُردوکا پرچہ دیااور کئی ایسے طلبہ وطالبات ہیں جنہوں نے صدفیصد نشانات حاصل کئے ہیں الحمد للہ۔ صد فیصد نشانات حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات سے توقع ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اُردوزبان کاپرچم بلند رکھیں گے اور دکنی زبان کی طرف بھی توجہ دیں گے۔ اسی طرح جن طلبہ نے 85سے کم نشانات اردو زبان میں حاصل کئے ہیں ان سے بھی توقع ہے کہ وہ عملی زندگی میں اردو کے ساتھ اپنے تعلق کو عمدگی سے برتیں گے۔ جناب میرؔبیدری نے افسوس کااظہار کیاکہ جن طالبات کو والدین خصوصیت کے ساتھ اُردو میڈیم سے بوجوہ پڑھاتے ہیں وہ آگے چل کر انگریزی کو اپنالیتی ہیں یاپھر اُردو کاذکرکرنا بھی کسرِ شان سمجھتی ہیں جو ایک غلط روش ہے۔ چند ایسی بھی لڑکیاں (اورخواتین) ہیں جن کی عملی زندگی اردو اقدارسے خالی ہوتی جارہی ہے۔ حیرت ہے کہ وہ اپنے موبائل میں اردوکی بورڈ انسٹال نہیں کرتی ہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ اردو کی بورڈ انسٹال کرکے اردو میں جواب دیاجائے۔ اکثر رومن انگریزی میں جواب دیتی ہیں، رومن انگریزی زبان کانام نہیں ہے یہ دراصل رابطہ کے لئے اختیارکیاجارہاشارٹ کٹ راستہ ہے جوزبان میں شامل ہے نہ قواعد میں۔ جناب میرؔبیدری نے پی یوسی سال دو م میں کامیاب طلبہ وطالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ شاعری، افسانہ، ناول نگاری، نقد اور خاکہ نگاری اورمضمون نویسی کی طرف بھی توجہ دیں۔ آج ملت ِ اسلامیہ کو قلمکاروں کی ازحد ضرورت ہے۔جس قوم اور قبیلے میں قلمکارنہیں ہوتے وہ نظریاتی اور فکری طورپر قلاش قوم اور قبیلہ ہوتاہے۔اردوصحافت میں بھی لڑکے لڑکیوں کی سخت ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ تمام کی قسمت بہتر بنائے تاکہ ملت اسلامیہ دنیا اور آخرت میں سرخروہوسکے۔ آمین

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ