ادارہ ادب اسلامی آرمبور کی جانب سے شعری نشست کا انعقاد


آرمبور: (محمد رضوان اللہ کے ذریعے) 
مورخہ 19 اپریل (اتوار) بمطابق 18 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز مغرب، ادارہ ادب اسلامی آرمبور کی جانب سے IIC ہال، بنگلور میں ایک پُر وقار شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت محفل کی صدارت جناب ارشاد احمد کاشف نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض جناب اشفاق احمد نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا، جس نے حاضرین کے دلوں کو معطر کر دیا۔
اس شعری نشست میں جن شعراء کرام نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا، ان میں جناب ارشاد احمد کاشف، عبد الکریم عظیم، ہدایت اللہ حاضر، امتیاز احمد، عبد الکریم قادری، عبد الکریم عارف، اعجاز احمد اعجاز، عطا الرحمن عطا، سید بلال حافظ اور دیگر معزز شعراء شامل تھے۔
مہمانِ خصوصی کے طور پر صفی الرحمن صاحب نے شرکت کی۔ اس موقع پر اشفاق احمد، ویناگار جاوید سلیم اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود رہیں۔
محفل کے اختتام پر نظامی عبد الکریم عارف کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کا باوقار اختتام عمل میں آیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔