نعت پاک ۔۔ ازقلم : فریدسحر،حیدرآباد دکن ( انڈیا )
نعت پاک ۔۔
ازقلم : فریدسحر،حیدرآباد دکن ( انڈیا )
میرے نبی ہیں نور خُدا سر سے پاؤں تک
بےشک وہ ہیں دُعا ہی دُعا سرسے پاؤں تک
احساں نبی نے ہم پہ کیا سر سے پاؤں تک
رُتبہ ہمارا اُن سے بڑھا سر سے پاؤں تک
مُجھ سے بڑا جہاں میں تونگر نہیں کوئ
صدقہ حُضور کا جو ملا سر سے پاؤں تک
نعت شریف کہنے کا جس کو ملا شرف
اس پر کرم خُدا کا ہُوا سر سے پاؤں تک
عظمت سے جس نے آپ کی انکار ہے کیا
دوزخ میں اس کا جسم جلا سر سے پاؤں تک
دونوں جہاں میں آج تک کوئ نہیں ہوا
میرے نبی کے جیسا کھرا سر سے پاؤں تک
لے کر نبی کا واسطہ مانگا میں جب کبھی
دامن مرا خُدا نے بھرا سر سے پاؤں تک
آئیں گی میرے پاس بھلا کیسے مُشکلیں
سایہ ہے مُجھ پہ ان کا سدا سرسے پاؤں تک
مدحت حُضور کی جو بیاں کرتا ہوں سحر
آتا ہے مُجھ کو خوب مزا سر سے پاؤں تک
فریدسحر،حیدرآباد دکن ( انڈیا )
Comments
Post a Comment