گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث گولکنڈہ میں سہ روزہ پروگرام کا انعقاد۔طالبات کی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنا وقت کی اہم ترین ضرورت۔
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث گولکنڈہ میں سہ روزہ پروگرام کا انعقاد۔
طالبات کی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنا وقت کی اہم ترین ضرورت۔
حیدرآباد۔23/اپریل(راست)پرجا پالنا پرگتی پرنالیکا حکومت تلنگانہ کے اس پروگرام کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث گولکنڈہ میں طالبات کی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے مقصد سے منعقدہ ’لیڈرشپ سرگرمیاں (Leadership Activities)‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔ این ایس ایس (NSS) یونٹ کے زیر اہتمام منعقدہ اس سہ روزہ پروگرام میں طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ پروگرام کے پہلے دن کالج کے احاطے میں ’کیمپس پرابلم سالونگ‘ مقابلے منعقد کیے گئے۔ طالبات نے کالج میں درپیش بنیادی ڈھانچے کے مسائل اور دیگر دشواریوں کے لیے جو جدید اور اختراعی حل پیش کیے۔ اس کے بعد ’بجٹ چیلنج‘ مقابلہ ہوا، جس میں طالبات نے محدود بجٹ کے ساتھ کسی پروگرام کو کامیابی سے منظم کرنے کا منصوبہ پیش کر کے اپنی مالیاتی نظم و نسق (Financial Management) کی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ لٹریری بیٹھک اس سرگرمی کے تحت چہارشنبہ کے روز ’لٹریری بیٹھک‘ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر طالبات نے مختلف موضوعات پر اپنے آزادانہ خیالات اور ادبی تجزیے پیش کیے اور انتطامی صلاحیتوں کا استعمال کرکے پروگرام ترتیب دیا۔ اس بحث و مباحثے کے پلیٹ فارم نے طالبات کی تقریری صلاحیتوں اور تجزیاتی سوچ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسرٹی۔سری لکشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ”پرجا پالنا ایکشن پلان کے تحت ہم ایسے پروگرام اس لیے منعقد کر رہے ہیں تاکہ طالبات نہ صرف تعلیم میں بلکہ قائدانہ ذمہ داریاں سنبھالنے میں بھی پیش پیش رہیں۔“این ایس ایس پروگرام آفیسر حمیرہ سعید نے طالبات کی تیاری اور نظم و ضبط کی ستائش کی۔ اس پروگرام میں تدریسی عملے، طالبات اور این ایس ایس رضاکاروں نے شرکت کی۔
Comments
Post a Comment