مسٹر محمد ذاکر حسین نے کوہیر منڈل کے اسکولوں کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

مسٹر محمد ذاکر حسین نے کوہیر منڈل کے اسکولوں کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

 کوہیر 18/اپریل (نمائندہ) منڈل ایجوکیشنل آفیسر محمد ذاکر حسین نے ہنگامی دورہ کرتے ہوئےآج (18-04-2026) ایم پی پی ایس سجا پور، ایم پی یو پی ایس بڑم پیٹ ، ایم پی پی ایس خانہ پور، ایم پی پی ایس کتور (کے) کا دورہ کیا۔ اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کتور (کے) اور خانہ پور اسکولوں میں سی ایس آر فنڈز کے تحت سینٹ گوبین کمپنی کے زیر اہتمام کاموں کی پیشرفت کی جانچ کی۔
دورے کے دوران انہوں نے ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مورخہ 23/4/2026 کو میگا پیرنٹ ٹیچرز میٹنگ کریں اور طلباء کو نتائج جاری کریں اور والدین سے طالب علم کی ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں اور ان سے تجاویز لیں اور ان سے درخواست کریں کہ وہ اپنے بچوں کو گرمیوں کی چھٹیوں میں گھر پر ہی تعلیمی پہلوؤں، جنرل نالج کو سیکھنے کے لیے مناسب طریقے سے مشغول کریں۔ مزید والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو اخبار پڑھنے اور ٹی وی پر روزانہ خبریں دیکھنے پر مجبور کریں۔ واضح رہے کہ ایم پی پی ایس کتور (کے) میں، گاؤں کے سرپنچ شری نرسمہلو نے منڈل ایجوکیشن آفیسر کے ساتھ اسکول کے لئے مکمل مدد کا یقین دلایا۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔