ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول گلشن نگر موہول، سولاپور میں کتابوں کی تقسیم — "دھمال وہی" کے ذریعے خوشگوار تعلیم کا منفرد اقدام۔
موہول، سولاپور : (انصاری محمود احمد۔)ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول گلشن نگر موہول میں طلبہ کے درمیان "دھمال وہی" نامی سَولکھت کتابچہ تقسیم کیا گیا، جس سے طلبہ میں خوشی اور جوش کا ماحول دیکھنے کو ملا۔
یہ کتابچہ دراصل اکلکوٹ، سولاپور کے ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول شِرول کی معاون معلمہ محترمہ رئیسہ محمود املی چونگے کی تخلیق ہے، جسے طلبہ کی دلچسپی اور ہمہ جہتی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
"دھمال وہی" محض ایک عام کاپی نہیں بلکہ کہانیوں، کھیلوں، رنگ بھرتی اور مختلف تعلیمی سرگرمیوں کا حسین امتزاج ہے۔ اس میں "میرا تعارف"، "کہانیوں کا گوشہ"، "قدرت کا مشاہدہ"، "رنگوں کا جادو" اور "میری چھوٹی مدد" جیسے دلچسپ موضوعات شامل کیے گئے ہیں۔ ہر صفحہ طلبہ کو ایک نیا تجربہ فراہم کرتا ہے اور ان کی سوچ، تخیل اور اظہارِ خیال کو فروغ دیتا ہے۔
اس اقدام کی بدولت طلبہ میں لکھنے کا شوق پیدا ہو رہا ہے اور وہ خوشی خوشی سیکھ رہے ہیں۔ نیز ان کی مشاہدہ کرنے کی صلاحیت، تخلیقی سوچ اور خود اعتمادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آخری صفحے پر طلبہ کو اپنے تجربات تحریر کرنے کا موقع دیا گیا ہے، جس سے ان کی شخصیت سازی میں بھی مدد مل رہی ہے۔
اس موقع پر اساتذہ انصاری محمود احمد۔محسنہ بانگی میڈیم ، رضیہ باگلکوٹے میڈم اور والدین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ "دھمال وہی" طلبہ کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے نہایت مفید اور مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔
Comments
Post a Comment