حفصہ بیگم (بیگ) کی کتاب"علم الفلسفہ"اور'نوشتۂ حفصہ"شہر گلستان بنگلور میں اجراء ۔


بنگلور (راست) بروز جمعہ بتاریخ 24 اپریل 2026 شہر گلستان بنگلور میں کرناٹک اردو اکیڈمی کےچیرمین جناب مولانا محمد علی قاضی صاحب کے ہاتھوں اور دیگر حاضرین کے سامنے محترمہ حفصہ بیگم (بیگ) اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو کوویمپو یونیورسٹی سیہادری کالج کیمپس شیموگہ کی تصنیف کردہ دوکتابیں "علم الفلسفہ" اور "نوشتۂ حفصہ" کی رسم اجراء عمل میں ایا۔ "علم الفلسفہ" میں فلسفہ کیا ہے؟ اس کی وضاحت کی گئی ہے۔ "نوشتۂ حفصہ" میں ان کی تخلیق کردہ مقالات اور افسانوں کو جمع کیا گیا ہے۔متعدد مقالات کو یکجا کرنا ایک علمی اور تحقیقی کام ہے، جس کے ذریعے مختلف موضوعات یا ایک ہی موضوع پر پھیلی ہوئی تحریروں کو کتابی شکل دی جاتی ہے۔ اس عمل میں مقالات کی ترتیب، تدوین، اور مواد کی جانچ پڑتال شامل ہے تاکہ انھیں ایک منظم مجموعے کے طور پر پیش کیا جا سکے۔ اس موقع پر مشہور معروف ادیب و محقق مصنف استاذ الاساتذہ فخر دکن پروفیسر م ن سعید صاحب سابق چیرمین شعبہ اردو بنگلور یونیورسٹی اور مشہور صحافی و ادیب محترم اعظم شاہد صاحب ممبر کرناٹک اردو اکیڈمی کے علاوہ فخر جنوب پروفیسر سید سجاد حسین صاحب سابق صدر شعبہ عربی فارسی و اردو مدراس یونیورسٹی، ڈاکٹر انوپما پول صاحبہ شعبہ اردو بنگلور یونیورسٹی، ڈاکٹر تمیم احمد چیرمین تنطیم فروغ اردو تمل ناڈو (انڈیا) وغیرہ حضرات کی خدمت میں کتابیں پیش کی گئی۔سب نے خوشی کا اظہار فرماتے ہوئے محترمہ حفصہ بیگم (بیگ )کو مبارک بادی کے ساتھ ہمت افرائی فرمائی۔ یہ دونوں کتابیں ISBN نمبر کے ساتھ تنطیم فروغ اردو تمل ناڈو (انڈیا) کے زیر اہتمام شائع کی گئی ہیں کتابیں حاصل کرنے کے لیے درج نمبر پر رابطہ کریں۔9444192513- علم الفلسفہ میں اردو ادب کے مشہور معروف ادیب و محقق قلم کار ڈاکٹر سید تقی عابدی کینیڈا نے "مقدمہ" تحریر فرمایا ہے۔ "دیباچہ" پروفیسر م ن سعید صاحب بنگلور نے تحریر فرمایا ہے۔ "کلمات تبریک" پروفیسر سید، سی خلیل احمد صاحب سابق چیرمین شعبہ اردو کوویمپو یونیورسٹی شیموگہ نے تحریر فرمایا ہے۔ نوشتۂ حفصہ میں "مقدمہ" فخر جنوب پروفیسر سید سجاد حسین صاحب اور "حرف تحسین" ڈاکٹر خلیل تماندار صاحب کینیڈا نے تحریر فرمایا ہے۔ کتابیں محدود ہیں جلد رابطہ کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔