اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کو "اے۔ آئی۔ ریڈی اسکول" کا اعزاز۔


جلگاؤں: (فرحان) اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ ادارے کو باضابطہ طور پر “AI-Ready School” کا درجہ حاصل ہوا ہے۔ مورخہ 18 اپریل 2026 کو یہ اعزاز اسکول میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیے گئے “AI Classroom Foundation Course” کی بنیاد پر دیا گیا، جو جدید اور مستقبل پر مبنی تعلیم کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔
اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج مسلسل جدید اور تخلیقی تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کر رہا ہے، جہاں طلبہ کو ڈیجیٹل مہارتیں، تنقیدی سوچ اور مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔
اس کامیابی سے ادارے کی معیاری تعلیم فراہم کرنے کی وابستگی ظاہر ہوتی ہے اور طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے کی کوشش مزید مضبوط ہوئی ہے۔ اس سرٹیفکیٹ کورس کے لیے اقراء شاہین جونیئر کالج کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استاد شیخ فرحان عبدالرؤف شیخ نے خصوصی محنت کی۔ انہیں سپروائزر شیخ ذاکر بشیر، سابق پرنسپل قاضی جمیرالدین اور موجودہ پرنسپل ریاض احمد شاہ کی رہنمائی حاصل رہی۔
اس کامیابی پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبد الکریم سالار صاحب، اقراء سالار نگر کے چیئرمین ظفر شیخ صاحب، ڈی ایڈ کے چیئرمین عبد الرشید شیخ صاحب اور دیگر معزز شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ، طلبہ اور معاونین کو بھی دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔