تلنگانہ میں مائناریٹی طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات۔صو


سنگاریڈی 6/ اپریل(نمائندہ) تلنگانہ ضلع سنگاریڈی کے ظہیرآباد اسمبلی حلقہ کے ایک گاؤں الگول میں واقع مائناریٹی طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تعلیمی سال 2026-27 کے تحت شروع کیے گئے ان پروگرامز کا مقصد طلبہ کو بہتر تعلیم فراہم کرنا اور امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کروانا ہے۔
ان پروگرامز کے ذریعے طلبہ کو نہ صرف تعلیمی رہنمائی دی جا رہی ہے بلکہ انہیں ضروری سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔
اس موقع پر مقامی ذمہ داران اور معززین نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان میں تعلیمی شعور بیدار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت، لگن اور صحیح رہنمائی کے ذریعے طلبہ اپنے مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں۔واضح رہیکہ اس موقع پر، مسٹر نصیر الدین یم ڈی(کیمسٹری) یم ڈی اسماعیل جونیئر لکچرر(تلگو) محمد عرفان جیسے دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ