بندگان خدا کو اللہ کی طرف دعوت دینا اور عدل وانصاف کا قائم کرناانبیائی مشن ہے اور امت داعی ہے مسجد اشاعت اسلام ظہیر آباد میں ریاستی صدر ایم پی جے تلنگانہ محمد عبدالمجید شعیب کا خطاب۔


ظہیرآباد. 18/اپریل (نمائندہ) جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ کےزیر اہتمام 17/اپریل بروز جمعہ خطبہ سے قبل ایک اہم موضوع" عدل وانصاف کاقیام انبیائی مشن" مسجد اشاعت اسلام متصل اسلامک سنٹر لطیف روڈ خان محلہ ظہیر آباد پرجناب محمد عبدالمجیدشعیب ریاستی صدر ایم پی جے تلنگانہ نے اپںے خطاب میں کہا کہ بندگان خدا کو اللہ کی طرف دعوت دینا اور دنیا میں عدل وانصاف قائم کرنا یہ انبیائی مشن ہے جبکہ نیکی کا حکم دینا اور برائیوں سے روکنا داعی امت مسلمہ کا فرض منصبی ہے انصاف کے علمبردار بننا ظالم کو ظلم سے روکنا مظلوموں کی مدد کرنا دنیا کے تمام لوگوں سے انصاف کرنا ہر امتی کا فرض عین ہے انھوں نے مزید کہا کہ امت اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور اس کام پر توجہ دے تاکہ سرخرو ہوسکے انھوں مسجد اشاعت اسلام کی تعمیر پر مسرت کا اظہار کیا اور ذمہ داران کو مبارکباد دی اور سراہنا کی اورمعزز مصلیان کا شکربھی ادا کیا کہ وہ کثیر تعداد میں حاضر ہیں خواتین کے لئے بھی سیلار میں نظم موجود ہے معزز خواتین کی بھی قابل لحاظ تعداد موجود تھی ٹھیک 12:50 منٹ پر خطبہ کا آغاز ہوا اور جماعت 1:15 پرکھڑی کی گئی مسجد انتظامیہ نے مصلیان مسجد اور معززین شہری اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔