سنگاریڈی میں عید ملاپ مشاعرہ کا انعقاد۔
سنگاریڈی 6/ اپریل( نمائندہ) ادارہ ادب اسلامی سنگا ریڈی کا عید ملاپ مشاعرہ احمد نگر اسلامک سنٹر میں زیر صدارت محمد معیز الدین معیز ادارے ادب اسلامی کے صدر سنگاریڈی کی صدارت میں ایک عید ملاپ مشاعرے کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ نظامت کے فرائض شاعر تلنگانہ فیاض علی سکندر نے انجام دیئے۔مہمان و میزبان شعراء نے اپنا مرصع کلام پیش کر کے مشاعرے کو کامیابی تک پہنچا دیا۔ اس مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعراء میں صدر مشاعرہ معیز الدین معیز اور فیاض علی سکندر کے علاوہ سداسیو پیٹ سے عبدالرافع التمش صاحب اور مقامی شعراء میں عبدالقدیر عزم صاحب اور وحید حیدری صاحب شامل تھے ان کے علاوہ منتخب کلام پیش کرنے والوں میں عبدالغنی صاحب الامین ماڈل اسکول کے کرسپانڈٹ اور ان کے فرزند ارجمند عبدالسلام نے منتخب کلام پیش کر کے مشاعرے میں سماں باندھ دیا۔ اس طرح رات دیر گئے یہ مشاعرہ اختتام پذیر ہوا سامعین کی اچھی خاصی تعداد مشاعرے میں موجود تھی تمام شرکاء کا شیر خرمے سے تواضع کیا گیا۔۔۔۔
Comments
Post a Comment