اقراء آے۔ ٹی۔ آئی۔ نے پیش کی محمد ذکی شیخ کو تہنیت۔


 جلگاؤں(عقیل خان بیاولی) اقراء ایجو کیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام شعبہ آی ٹی آئی کی جانب سے سابق طالب علم محمد ذکی شیخ بشیر الدین کو ڈیجیٹل ایکٹیو کمپنی کی طرف سے ان کے کارہائے نمایاں سرانجام دینے پر " ہایسٹ گروتھ پرایمری سیل، و پنچول ان سیلس رپورٹنگ ایوارڈ سے نوازا گیا اس اعزاز کے ملنے پر موصوف کو ان کی مادری علمی کی طرف سے ادارہ کے صدر الحاج عبدالکریم سالار و شعبہ آی ٹی آئی کے چیرمین الحاج عبدالمجید سیٹھ ذکریا کے ہاتھوں گل، شال دے کر پزیرائی کی گئی اس پرمسرت موقع پر سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار نے کہاکہ محنت و جہت مسلسل نے ہی موجودہ دور کو ترقی یافتہ دور بنایا ہے۔ انسان کی‌ عظمت اس کے افعال کی لگن میں پوشیدہ ہے اس موقع پر شعبہ آی ٹی آئی کے پرنسپل‌ زبیر ملک ، ظہور سر‌، مہاجن سر، یونس سر، ابوطلحہ سر، و تسلیم خان موجود تھے قابل فخر امر یہ ہےکہ محمد ذکی کے والد ماجد اسی ادارے میں سپر وایزر کے عہدے پر فائز ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ