پروفیسر ڈاکٹر صادق شیخ کو ’پرائیڈ آف انڈیا آنر‘ سے نوازا گیا۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) بھوساول کے رہائشی پروفیسر ڈاکٹر صادق شیخ کو ان کی شاندار تعلیمی و سائنسی خدمات کے اعتراف میں معزز “پرائیڈ آف انڈیا آنر” سے نوازا گیا ہے۔ یہ باوقار اعزاز سنکلپ بھارت فاؤنڈیشن، نوئیڈا اور حکومتِ ہند کے اشتراک سے عطا کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر صادق شیخ کو یہ اعزاز ان کے 19 برسوں پر محیط تدریسی و تحقیقی تجربہ، جدت پر مبنی سائنسی خدمات اور عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی کے صلے میں دیاگیا‌ بالخصوص مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے میدان میں ان کی گراں قدر تحقیق، بین الاقوامی تحقیقی مقالات کی اشاعت، علمی کتب کی تصنیف اور مختلف پیٹنٹس نے انہیں ایک منفرد شناخت عطا کی ہے۔ انہوں نے اپنی علمی بصیرت اور تحقیقی کاوشوں کے ذریعے نہ صرف تعلیمی دنیا میں اپنی مضبوط موجودگی درج کرائی ہے بلکہ عالمی پلیٹ فارمز پر ملکِ عزیز بھارت کا نام بھی روشن کیا ہے۔ اب تک انہیں عالمی سطح پر ایک درجن سے زائد معزز اعزازات سے سرفراز کیا جا چکا ہے، جو ان کی صلاحیت اور انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ تعلیمی و تحقیقی حلقوں میں ان کے اس اعزاز کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر صادق شیخ کی یہ نمایاں کامیابی نہ صرف خطے کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ نئی نسل کے لیے ایک روشن مثال اور تحریک کا سرچشمہ بھی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ