اقراء تھیم کالج کو نارتھ مہاراشٹرا یونیورسٹی کی جانب سے 'اے' گریڈ اعزاز تفویض۔


جلگاؤں: ( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام جاری ایچ جے تھیم آرٹس اینڈ سائنس کالج مہرون، جلگاؤں نے اپنی تعلیمی فضیلت کا لوہا منواتے ہوئے کویتری بہنا بائی چودھری نارتھ مہاراشٹرا یونیورسٹی کی جانب سے 'A' گریڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ مسلم اقلیتی ادارے کے طور پر اس نمایاں کامیابی پر تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس باوقار کامیابی پر سوسائٹی کے صدر الحاج عبد الکریم سالار، اور عہدیداران جناب عبد الرشید شیخ، عبد المجید سیٹھ زکریا، پروفیسر ظفر شیخ، عبد العزیز سالار اور عبد النبی دادا باغبان نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
ادارے کے صدر الحاج عبد الکریم سالار نے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، ڈاکٹر تنویر خان، ڈاکٹر حفیظ شیخ، ڈاکٹر چاند خان اور آفس سپرنٹنڈنٹ اشفاق پٹھان سمیت تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کو مبارکباد پیش کی۔ اور کہا کہ 
"یہ کامیابی آپ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں اور 'A' گریڈ سے بھی بلند تر مقام حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ خدا آپ کی محنت کا صلہ ضرور دے گا". اس موقع پر مستقبل میں مزید بہتر تعلیمی نتائج فراہم کرنے کا عزم دہرایا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔