کلام تصوف۔۔۔پردہ اسرارِ وجود۔ - صوفی حضرت عثمان جوہری، آٹو نگر جلگاؤں مہاراشٹر ۔


کلام تصوف۔۔۔
پردہ اسرارِ وجود۔ - 
صوفی حضرت عثمان جوہری، آٹو نگر جلگاؤں مہاراشٹر ۔


 یم تہہ میں یہ تاریکی کا عالم
بتاؤ کس کی نظروں میں ہے مدغم
کئی مخلوق آبِ در شکم ہیں 
کہ جزوِ سیم و زر سیماب ہر دم

کئی عالم ہیں پوشیدہ نظر سے
پتہ کیسے چلے گا بے خبر سے
تغیر میں یہ کیا شے ہے زمیں کی
کہ گندم دوز عبرت ہے اثر سے

یہی دانہ بہ دم آدم صفت ہے
زمیں پر جس کی لرزاں کیفیت ہے
کسی کو ہے کسی پر فوقیت کیا
بہ کن رازِ نہاں کی حیثیت ہے

زمیں اندر بھی ہے مرجاں کی کھیتی
صدف لولو جواہر اور ریتی
یہ سارے ہیں شکم دریا کے اندر
نمو کی فکر آخر کیا ہے دیتی

عجب بازار سجتے ہیں وہاں کے
جہاں پہنچے نہ سائیں آسماں کے
زبانیں کون سی کیا گفتگو ہے
مگر ملتے بھی ہیں عبرت نشاں کے

ہزاروں راز پوشیدہ ہیں اب بھی
مراحل ہیں کہ پیچیدہ ہیں اب بھی
رموز و فکر کا اک حاشیہ ہے
اگر پوچھو تو رنجیدہ ہیں اب بھی

تری قدرت کے عالم ہیں زمیں پر
نشانِ فقر آتا ہے جبیں پر
یہ ایسے بھید ہیں کھلتے نہیں ہیں
کہیں لکھے گئے ہیں آستیں پر

کئی ظلمتِ کے پردے بھی ہیں نوری
مگر اب چاہیے قلبِ حضوری
اگر کچھ چاہتے ہو رازِ باطن
تو کلمے کی ضیا بھی ہے ضرودی

تغیر نور میں موجوں کا عالم
کہ جس کی زد میں ہے تاریک ماتم
اے عثماں! فلسف کیا ہے نظر میں
انھیں پردوں میں ہے اک ضرب مبہم


صوفی حکیم حضرت 
عثمان جوہری،
ہیپی ہوم کالونی 
قومی شاہراہ نمبر ٦ 
آٹو نگر جلگاؤں مہاراشٹر ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔