جلگاؤں میں فاروق سید کی صحت یابی کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد۔


جلگاؤں( ریحان کریمی): اقرا شاہین اردو ہائی اسکول مہرون میں بچوں کے معروف قلمکار ،ماہنامہ گل بوٹے کے مدیر ،اردو میلہ و جشن بچپن کے بانی فاروق سید کی صحت یابی کے لیے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ فاروق سید گزشتہ چند ہفتوں سے علیل ہیں۔ اس موقع پر افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے افتخار غلام رسول نے کہا کہ فاروق سید اردو کے سچے سپوت ہیں۔ انہوں نے خود کو اردو اور بچوں کے ادب کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ آپ کوئیز ماسٹر، ایڈیٹر، ذہن ساز اور درد مند دل رکھنے والے انسان ہیں۔ بچوں نے اپنے محبوب قلم کار اور کوئز ماسٹر کی صحت یابی کے لیے اللہ رب العزت کے حضور گڑگڑا کر دعائیں کیں ۔ کئی طلبہ و طالبات کی آنکھیں نم ہو گئیں ۔ اس موقع پر پرنسپل شاہ ریاض، ذاکر بشیر، عتیق اللہ خان اور عتیق خان بھی موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔