جُننر میں بتقریب اجراء "مدحت کے پھول" اور مشاعرہ کا کامیاب انعقاد۔
جننر(اقبال باغبان)-4 اپریل 2026/کو انجن اتحاد و ترقی ٹرسٹ ممبئی کے زیرِ اہتمام تاریخی شہر جننر میں انیس احمد انیس کا نعتیہ کلام " مدحت کے پھول" کی رسمِ اجراء صدر محفل مولانا محمد عزام میاں قادری عثمانی بدایونی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ انجمن اتحاد وترقی ٹرسٹ کے صدر مرزا قروس بیگ و اراکین نے اس تقریب کا شاندار انعقاد کرکے شہر جننر میں تاریخ رقم کی۔اس تقریب میں انجمن ٹرسٹ کے سیکریٹری شکیل شیخ اور عارفہ خان نویدالحق نے شرکت فرما کر محفل کو وقار بخشا۔ بال بھارتی کے اسپیشل آفیسر خان نوید الحق ، مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب ہاشمی ، حاجی مرزا قدوس بیگ؛ حافظ عبدالقیوم قادری؛ راجی پونوی اور غلام نبی شیخ بطور مہمانِ خصوصی اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔ اجراء کی تقریب کی نظامت اردو لسانی کمیٹی کے چیئرمین محمد یسین اعظمی نے بحسن خوبی انجام دی۔ محفل کے روحِ رواں انتخاب شیخ نے پروگرام کی غرض و غایت پیش کی۔
اس موقع پر نعتیہ نشست اور مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرے کی نظامت مشہور و معروف ناظم مشاعرہ ایڈوکیٹ متین طالبؔ نے انجام دی۔ محفل میں عزام میاں قدسی بدایونی ، نعیم فراز ، انیس احمد انیس ، میر افضل میر ، عبدالشکور شعور ، عرفان کاریگر ، طالب شولاپوری ، ایڈوکیٹ متین طالبؔ اور تنویر احمد تنویر نے اپنا نعتیہ اور غزلیہ کلام پیش کرکے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔ انجمن اردو کالج جننر کے پرنسپل انتخاب شیخ نے بحیثیت کنوینر پروگرام کو خوبصورتی سے سجایا اور مہمانان کی بصد خلوص ضیافت کی۔ انجمن اردو اسکول و کالج کے اساتذہ عزیر عطاالرحمن ، ماجد دائمی ، سر فراز عطار ، فائق شیخ٫ ارشاد بیگ اور توصیف شیخ نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی گراں قدر خدمات پیش کیں۔
جُننر کے باذوق سامعین نے شعراء کو بھرپور داد و تحسین سے نواز کر مشاعرے کو تاریخی بنادیا۔ انتخاب شیخ کے رسم شکریہ کے بعد مشاعرے کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔
Comments
Post a Comment