عازمین حج کے لئیے تربیتی کیمپ بروز پیر کو۔محمد امان خان۔
بیدر۔25/اپریل ((نامہ نگارمحمد عبدالصمد)ہمناآباد کے معروف سماجی کارکن محمد امان خان ولد مرحوم محمد محبوب خان(بابا خان) نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی ہے کے رواں سال حج کے مقدس سفر پر جانے والے عازمین حج کے لئیے ہمناآباد میں تربیتی وترغیبی کیمپ منعقد کیا گیا ہے بروز پیر27اپریل کو بمقام نو ر گارڈن فنکشن ہال میں صبح گیار ہ تا ظہر منعقد کیا گیا ہے۔اس کیمپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا نذیر احمد رشادی بانی و مہتمم مدرسہ تجوید القران گلبرگہ،مولانا مفتی عبدا لصبور قاسمیؔ جنرل سیکر یٹری جمعیت علماء ہند شاخ سنگا ریڈی تلنگانہ،الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ سابق صدر مدرس مدرسہ نورالعلوم و خلیفہ مجاز حضرت قطب دکن شرکت کریں گیں۔ہمناآباد،چٹگوپہ،منا اکھیلی،ہلی کھیڑ(بی)،بسوا کلیان،راجیشور،کے جو بھی عا زمین حج ہیں وہ اس خبر کو دعوت نامہ تصور کرتے ہوئے اس تربیتی کیمپ میں لازمی طور پر شرکت کرتے ہوئے حج کے تمام مسائل اور فضائل کو اچھی طرح سمجھ لیں کیونکہ حج کے مسائل یہیں سے سیکھ اور سمجھ کر جانا ضروری ہے۔ اور جو احباب اگلے سال حج کرنے کا ارادہ کیے ہیں وہ احباب بھی اس کیمپ سے استفادہ حاصل کر کرسکتے ہیں۔ تمام شرکاء کے لئیے نماز ظہر کا بھی نظم کیا گیا ہے اور بعد نمازکے تمام شرکاء کے لئیے طعام کا نظم رہے گا۔
Comments
Post a Comment