مدرسہ مدینتہ العلوم لال باڑہ کی محترمہ دُردانہ بیگم کو انعام اور سند سے نوازا گیا۔
اورنگ آباد (راست) آج بتاریخ 4 اپریل بروز ہفتہ ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے اورنگ آباد میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں جناب وکرم واسنت راؤ کالے صاحب (ایم ایل اے، شِکشک) اور جناب حسین اختر صاحب (صدر، اردو اکیڈمی مہاراشٹر) کے دستِ مبارک سے سیرتِ نبوی ﷺ پر منعقدہ مہاراشٹر اسٹیٹ لیول، ایسسے کمپیٹیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر محترمہ دُردانہ بیگم (مددگار معلمہ مدرسہ مدینتہ العلوم لال باڑہ) کو انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا.۔۔۔۔۔ماشاءاللہ
محترمہ دردانہ بیگم صاحبہ کی اس کامیابی پر انہیں مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ ناندیڑ کے صدر معلمہ محترمہ فہیم خاتون صاحبہ اور اسٹاف نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی
Comments
Post a Comment