کڈپہ میں اردو کے امتیازی طلبہ کی حوصلہ افزائی، میڈلز و انعامات کی تقسیم۔


صدائے مہاراشٹر ۔
کڈپہ، 23 اپریل (پریس نوٹ): ضلع کڈپہ کے چنتاکوما دنے منڈل کے موولا ونکا، آزاد نگر میں واقع ضلع پریشد اردو ہائی اسکول میں تعلیمی سال کے اختتامی دن ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں جماعت ششم تا نہم کے اردو کے امتیازی طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
تقریب کے دوران 15 نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو میڈلز، توصیف نامے اور انعامات سے نوازا گیا۔ اردو معلم جناب ستار فیضی کی جانب سے میڈلز پیش کیے گئے، جبکہ کے یس عبدالمجید ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، کڈپہ کے بانی و صدر جناب مقبول احمد مقبول کی طرف سے توصیف نامے اور انعامات فراہم کیے گئے، جنہیں صدر معلمہ محترمہ سرسوتی کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت ششم میں فرزانہ، افسانہ، عرشیہ اور سلمہ نے امتیازی کامیابی حاصل کیں، جبکہ جماعت ہفتم میں حلیمہ، سعدیہ، ثمیرہ، رخسار اور عالیہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جماعت ہشتم میں آفرین، نمیرہ اور عبدالرحمن، اور جماعت نہم میں مسکان، رحمتون، رخسار اور آفیہ انعامات کے مستحق قرار پائے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ستار فیضی نے کہا کہ محنت اور مسلسل مشق ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ طلبہ کی حوصلہ افزائی سے ان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے، جو انہیں مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے پر آمادہ کرتی ہے۔ انہوں نے اساتذہ کے کردار کو بھی نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی صحیح رہنمائی ہی ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔تقریب میں اسکول کا تدریسی عملہ اور کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات شریک رہے اور کامیاب طلبہ کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔