شعلہ فاؤنڈیشن کی جانب سے دو خوش نصیب اردو میڈیم طلباء کو پی یو سی میں مفت داخلہ۔
یادگیر: 22-اپریل (نامہ نگار ):- تعلیمی سال 2025-26 کے یس یس یل سی کے سالانہ امتحانات سے قبل شعلہ فاؤنڈیشن ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ شاہ پور ضلع یادگیرکے زیر اہتمام شاہ پور میں یس یس یل سی اردو میڈیم طلباء کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ضلع بھر سے یس یس یل سی اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی تھی۔ اس پروگرام میں یہ اعلان کیا گیاتھا کہ اس ورکشاپ میں شرکت کرنے والے طلباء میں دو ٹاپرس کو ضلع کے معروف تعلیمی ادارے ڈی ڈی یو ایجوکیشن سوسائٹی کے پی یو سی کالج میں مفت داخلہ دیا جائے گا ۔23-اپریل بروز جمعرات دوپہر یس یس یل سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوگا۔ شعلہ فاؤنڈیشن ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ شاہ پور کے سکریٹری سید مصباح الرحمن شعلہ نے تمام طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
Comments
Post a Comment