تنظیم فروغ اردو، تمل ناڈو (انڈیا) – تعارف و خدمات۔
تنظیم فروغ اردو، تمل ناڈو (انڈیا) – تعارف و خدمات۔
تنظیم فروغ اردو، تمل ناڈو (انڈیا) انجمن قاسمیہ پیری میٹ ،چنئی کی ایک فعال شاخ ہے، جو جولائی 2020 میں قائم ہوئی۔
انجمن قاسمیہ (Estd:2004) ایک ٹرسٹ ہے جس کے اراکین و ٹرسٹیان میں نمایاں شخصیات شامل ہیں:
پروفیسر سید سجاد حسین صاحب سرپرست، ڈاکٹر تمیم احمد، وی (بانی و مینیجینگ ٹرسٹی) ڈاکٹر محمد داؤد صاحب ٹرسٹی، احمد ہاشم صاحب (C.A)ٹرسٹی، ایڈوکیٹ مشتاق احمد صاحب ٹرسٹی، ویلمکس محمد عارف صاحب ٹرسٹی، ٹی محمد نعیم صاحب ٹرسٹی، ونجی عبداللہ باشاہ صاحب ٹرسٹی، انصر باشاہ صاحب قریشی ٹرسٹی۔
اپنے قیام کے آغاز ہی سے یہ تنظیم اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔ اب تک تنظیم کے زیر اہتمام دو قومی کانفرنس اور چار بین الاقوامی سیمینار کامیابی کے ساتھ منعقد ہو چکے ہیں۔ ان میں پیش کیے گئے موضوعات درج ذیل ہیں:
1.اکیسویں صدی اور فکرِ اقبال۔
2. فیض احمد فیض: شخصیت اور فن۔
3.عصرِ حاضر میں جنوبی ہند کے ممتاز اردو ناقدین و محققین۔
4.عصرِ حاضر میں کلامِ غالب کی معنویت۔
5۔ اردو صحافت کا بدلتا منظرنامہ۔
6.اردو ادب کے سیاق و سباق میں میر تقی میر کی ادبی حیثیت۔
7۔تمل ناڈو کے ادباء و شعراء کی ادبی خدمات "
8.اردو زبان ادب میں جدید رجحانات۔
9.امیرخسرو : شخصیت اور فن۔
10.حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی حیات افکار و خدمات
12. تلگانہ و آندھرا پردیش کے نمائندہ ادباء و شعراء کی ادبی خدمات۔
13.حضرت مفتی سعید احمد پالنپوری کی حیات افکار و خدمات (زیر ترتیب)
ان تمام پروگراموں میں نہ صرف معیاری علمی و ادبی مقالات پیش کیے گئے بلکہ ہر سیمینار کے موقع پر ISBN نمبر کے ساتھ مقالہ جات پر مشتمل کتابیں بھی سیمینار سے پہلے شائع کی گئیں۔
ان اجلاسوں میں قومی و بین الاقوامی سطح کی معروف علمی و ادبی شخصیات نے بذریعہ آن لائن شرکت کی، جن میں بالخصوص درج ذیل نام شامل ہیں:
ڈاکٹر سید تقی عابدی (کینیڈا)
ڈاکٹر خلیل تماندرا (کینیڈا)
پروفیسر محمد قمر اقبال (صدر بزم فکر اقبال)
پروفیسر عبدالحق (ایمرٹس پروفیسر، دہلی یونیورسٹی)، پروفیسر خواجہ اکرام الدین (جے۔ این۔ یو، دہلی)، پروفیسر عزیز بانو (مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی، حیدرآباد)، پروفیسر کے،بشیر احمد (یس،وی،یونی ورسٹی، تروپتی)، پروفیسر م۔ ن۔ سعید (بنگلور یونیورسٹی)، ڈاکٹر سکینہ خان( ممبئی یونیورسٹی) پروفیسر ستار ساحر، پروفیسر محمد نثار احمد، پروفیسر امین اللہ، پروفیسر سید سجاد حسین، پروفیسر سید سی خلیل احمد، ڈاکٹر حیات افتخار اور ڈاکٹر امان اللہ ایم۔ بی، ڈاکٹر طیب خرادی، ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری،ڈاکٹر محمد عظیم الدین،ڈاکٹر عائشہ عبدالعزیز پٹھان۔
یہ تمام سرگرمیاں پروفیسر سید سجاد حسین صاحب سابق صدر شعبہ عربی فارسی و اردو، مدراس یونیورسٹی، چنئی کی نگرانی اور رہنمائی میں نہایت کامیابی کے ساتھ انجام پا رہی ہیں۔
اردو ادب ڈیجیٹل لائبریری (انڈیا)
تنظیم فروغ اردو کے زیراہتمام: ایک منفرد اور انوکھا شعبہ "اردو ادب ڈیجیٹل لائبریری" واٹس ایپ گروپ ہے ۔ اس کے ذریعے اب تک تقریباً پانچ ہزار سے زائد اردو ادب کی کتابیں (PDF) قارئین تک پہنچائی جا چکی ہیں۔ یہ ذخیرہ روز بروز تیزی سے بڑھ رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نئی اور قیمتی کتابیں مہیا کی جا رہی ہیں۔ اس اعتبار سے یہ ہندوستان کی اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل لائبریری شمار کی جاتی ہے۔
صوبہ تمل ناڈو میں یہ واحد تنظیم ہے جو مسلسل اور منظم انداز میں اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہی ہے۔
تنظیم فروغ اردو کی خدمات کو سرہاتے ہوئے مشہور معروف علمی و ادبی شخصیات نے اپنے تاثرات پیش کئے ہیں۔
مشہور معروف محقق ادیب نقاد ڈاکٹر سید تقی عابدی ٹورنٹو کینیڈا : آج کے اس پر آشوب دور میں اُردو شعر و ادب کی خدمت قلمی جہاد اور عبادت سے کم نہیں، ڈاکٹر تمیم احمد صاحب چیر مین تنظیم فروغ اُردو تمل ناڈو(انڈیا) ہماری مبارکبادی کے مستحق ہیں۔ جو خدائے سخن میر تقی میر کی ادبی حیثیت پر بین الاقوامی دو روزہ سیمینار منعقد کر کے دنیا بھر کے اُردو پرستاروں کو اپنا گرویدہ بنا رہے ہیں۔ میرے مخلص ڈاکٹر تمیم احمد نے یوں تو ابھی تک پانچ سے زیادہ عمدہ سیمینار مختلف مشاہیر ان ادب کی شخصیات اورفن پربر گزار کر کے اور ساتھ ہی ان سمیناروں میں پیش کئے جانے والے مقالات کو زیور طباعت سے مزین کر کے کتابی شکل میں محراب ادب میں سجار یے ہیں جن کی روشنی دنیا ئے اردو ادب میں پھیل چکی ہے۔ اس بین الاقوامی سیمینار جو میر صاحب کی تین سو سالہ سالگرہ کا جشن بھی ہے۔اس میں 57 سے زیادہ مقالہ نویس اپنے مقالے پیش کریں گے اور اسی سیمنار میں ان مقالات کی کتاب کی رونمائی بھی کی جائے گی جو میرتقی میرکی سالگرہ کا تحفہ تصور کیا جا سکتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سیمینار اردو مقالات کی کتاب بہت اہم اور مشکل کام تھا ہے جو مکمل محنت، سچی لگن اور دقیق دیدہ ریزی کے باعث تکمیل کو پہنچا۔جس کی رنگ اور خوشبو سے گلشن اردو دلکش اور معطر ہوگا۔ سچ تو یہ کہ ہر بڑے کام کی تکمیل ہے خود اس کا صلہ۔ ہماری دعا ہے کہ پروفیسر سید ثناء اللہ اور ڈاکٹر تمیم احمد اسی طرح اردو کے گلزار کوسجاتے رہیں۔ بحوالہ : تقدمہ، "اردو ادب کے سیاق وسباق میں میر تقی میر کی ادبی حیثیت " صفحہ نمبر 33
*پروفیسر محمد قمر اقبال صدر بزم فکر اقبال کراچی : تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو انڈیا کی خدمات انتہائی قابل قدر اور قابل تقلید ہیں۔ بحوالہ : پیش لفظ، اکیسویں صدی اور فکر اقبال، صفحہ 8
پروفیسر عبدالحق، پروفیسر ایمرٹس، شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی،دہلی : تنظیم فروغِ اُردو تمل ناڈو کے چیئرمین ڈاکٹر تمیم احمد کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ جنہوں نے "اُردو ادب کے سیاق و سباق میں میر تقی میر کی ادبی حیثیت" کے عنوان پر دو روزہ بین الاقوامی آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں ملک اور بیرون ملک کے تقریباً 55 مقالہ نگاروں نے اپنے مقالات کو ییش کیا۔ خوش آئیند بات یہ ہے کہ سیمینار کے افتتاحی اجلاس میں ہی انہی مقالات پر مشتمل کتاب کا اجراء بھی عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ اس سے پیشتر عزیزم ڈاکٹر تمیم احمد نے اپنی تنظیم فروع اردو کے زیر اہتمام متعدد عنوانات پر سیمینار کا انعقاد کر چکے ہیں۔ جن میں "اکیسویں صدی اور فکر اقبال ، فیض احمد فیض: شخصیت اور فن ، عصر حاضر میں جنوبی ہند کے ممتاز اُردو ناقدین اور محققین ، اور اُردو صحافت کا بدلتا منظر نامہ ، وغیرہ قابلِ ذکر ہیں ۔ قابلِ ستائش امر یہ ہے کہ جملہ مقالات کا مجموعہ کتابی شکل میں منظر عام پر آ چکے ہیں اور اردو ادب کے قاری کی داد و تحسین کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ میں ان کی محنت شاقہ اور ادبی کاوشوں کو آفریں باد کہتا ہوں اور دعا گو بھی ہوں کہ خدائے واحد پروفیسر ثناء اللہ اور ڈاکٹر تمیم احمد کی ادبی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے. بحوالہ : مقدمہ : "اردو ادب کے سیاق وسباق میں میر تقی میر کی ادبی حیثیت " صفحہ نمبر 24
پروفیسر خواجہ اکرام الدین، جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی: ڈاکٹر تمیم چیرمین تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو انڈیا کو اس اہم دستاویزی کام کے لیے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ بحوالہ : اکیسویں صدی اور فکر اقبال، کلمات تبریک، صفحہ نمبر 41
پروفیسر اسلم جمشیدپوری، صدر شعبہ اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ : صحافت پر یہ کتاب ایک دستاویز ہے۔ ہمارے یہاں بڑے بڑے سیمنار کی روایت تو ہے لیکن سیمنار کے مقالوں کو کتابی شکل دینے کا معاملہ بالکل مختلف ہے بہت سے سیمناروں کے مقالات آج تک نہیں بن سکے ڈاکٹر تمیم احمد، چیرمین تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو انڈیا کو مبارکباد کہ انھوں نے اس کار مشکل کو آسان کر دیکھایا۔ مجھے امید ہے کہ یہ کتاب ادبی حلقوں میں اعتبار حاصل کرے گی۔ بحوالہ : اردو صحافت کا بدلتا منظر نامہ، حرف چند، صفحہ نمبر 32
پروفیسر م ن سعید سابق ڈائریکٹر، پروفیسر، چیرمین، شعبہء اردو، بنگلور یونیورسٹی، بنگلور : ڈاکٹر تمیم احمد نے جنوبی ہند کے عصری محققین و ناقدین کی خدمات کو نمایاں اور محفوظ کرنے کا جو منصوبہ بنایا ہے وہ آپنی نوعیت اور وسعت کے اعتبار سے فرد واحد کا نہیں بلکہ ایک انجمن کا کام ہے۔ ادارے اور انجمن جب اس فریضے کی بجا آوری میں کوتادستی کی شکار ہوجاتی ہیں تو تمیم احمد جیسا کوئی جیالا آپ بڑھ کے مینا اٹھا لیتا ہے۔ "عصر حاضر میں جنوبی ہند کے ممتاز اردو ناقدین اور محققین" نہ صرف دستاویزی اہمیت کا کارنامہ ہے بلکہ اردو تنقید و تحقیق میں اس کی حوالہ جاتی کی اہمیت ہوگئی۔ یہ ایک بڑا فریضہ تھا جو حوصلہ مند نوجوان ڈاکٹر تمیم احمد اور تنطیم فروغ اردو نے اتارا ہے۔ ان کی بے مثل خدمت کے لیے اہم اور اردو زبان و ادب ہمیشہ اپ کے ممنون رہے گے۔ بحوالہ : مقدمہ، "عصر حاضر میں جنوبی ہند کے ممتاز ناقدین اور محققین" صفحہ نمبر 11
پروفیسر سید فضل اللہ مکرم، صدر شعبہ اردو، یونیورسٹی آف حیدرآباد، حیدرآباد : تنظیم فروغ اردو اور ڈاکٹر تمیم احمد مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اردو زبان کے زوال پذیر ہوتے معاشرے میں ایک امید کی شمع جلائی ہے۔ بحوالہ : "عصر حاضر میں جنوبی ہند کے ممتاز ناقدین اور محققین " پیش رس، صفحہ نمبر 22
پروفیسر شمس الھدیٰ دریابادی، صدر شعبہ اردو، مولانا آزاد نشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد : مجھے خوشی اور حیرت اس بات کی ہے کہ ڈاکٹر تمیم احمد چیرمین تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو انڈیا ایک کامیاب تاجر ہیں ساتھ ہی درجنوں کتابوں کے مرتب، مصنف، اردو زبان کے شیدائی ہیں۔ میں انھیں مبارک باد دیتا ہوں۔ مجھے قوی امید ہے کہ صحافتی اور ادبی دنیا میں اس کتاب کی پذ یرائی ہوگی۔ بحوالہ: مقدمہ، اردو صحافت کا بدلتا منظر نامہ، صفحہ نمبر 18
فخر جنوب استاذ محترم پروفیسر سید سجاد حسین، سابق صدر شعبہء عربی فارسی و اردو، مدراس یونیورسٹی، چنئی : اکثر یہ دیکھنے میں اتا ہے کہ منتظمین مقالوں کی اشاعت کا یقین دلا کر مندوبین سے مقالے اصول تو کرتے ہیں مگر ان کو چھاپنے کے بجائے چھپا دیتے ہیں اس لحاظ سے ڈاکٹر تمیم احمد چیرمین تنطیم فروغ اردو تمل ناڈو نے عام روش سے ہٹ کر اپنا وعدہ نبھایا۔ ان کی اس جراءت رندانہ کے لیے جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے۔ بحوالہ : تقدمہ، " اکیسویں صدی اور فکر اقبال"، صفحہ نمبر 12
استاذ محترم پروفیسر قاضی حبیب احمد،سابق صدر شعبہ عربی و فارسی اردو، مدراس یونیورسٹی،چنئی: تنظیم فروغ اردو کے زیر اہتمام ڈاکٹر تمیم احمد کی مرتب کردہ کتاب جو دارصل وبینار میں پڑھئے گئے مقالوں کا مجموعہ ہے ایک قابل قدر دستاویز کی درجہ رکھتی ہے۔ بحوالہ: "عصر حاضر میں جنوبی ہند کے ممتاز ناقدین اور محققین " دیباچہ، صفحہ نمبر 20
ڈاکٹر امان اللہ ایم۔ بی، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ عربی فارسی و اردو، مدراس یونیورسٹی،چنئی : تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو کے بانی و چیرمین ڈاکٹر تمیم احمد نے تمل ناڈو میں اردو کے فروغ اس کی تحفظ و بقا کے لیے کار بند رہتے ہیں۔ اپ کی کوشش یہی رہتی ہے کہ اردو زبان و ادب کی ترسیل و اشاعت کا کام ہمیشہ جاری رہے۔حوالہ : اکیسویں صدی اور فکر اقبال، مقدمہ، صفحہ نمبر 24
پروفیسر یم، امین اللہ، صدر شعبہ اردو، یس۔ وی، یونیورسٹی، تروپتی : ڈاکٹر تمیم احمد چیرمین تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو انڈیا کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ کلام غالب کی عصری معنویت سمجھنے اور انکے کلام کو جدید فکری تناظر میں پرکھنے میں یہ کتاب معاون ثابت ہوگی۔ اور عصر حاضر کے ادب اور فکر کے میدان میں نئی راہیں ہموار کرے گی۔ بحوالہ : دیباچہ،" حاضر میں کلام غالب کی معنویت " صفحہ نمبر, 34
ڈاکٹر حیات افتخار، سابق صدر شعبہ اردو، قائد ملت کالج میڈاواکم، چنئی : میریات کے ادبی سرمایہ میں اضافہ کے طور پر ایک سمیناربعنوان’’ اردو ادب کے سیاق سباق میں میر کی ادبی حیثیت ‘‘ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا اور ا اور اسمیں پیش کئے جانے والے مقالوں کو کتابی صورت میں شائع کرنا بھی گویا سونے پر سہاگہ والی بات ہے۔ عزیزی ڈاکٹر تمیم احمد چیرمین تنطیم فروغ اردو تمل ناڈو انڈیا کے لئے تبریک، حوالہ: سخن ہائے گفتنی، اردو ادب کے سیاق وسباق میں میر تقی میر کی ادبی حیثیت، صفحہ نمبر 50۔
پروفیسر سید ثناء اللہ سابق صدر شعبہ اردو کوویمپو یونیورسٹی شیموگہ : ڈاکٹر تمیم احمد چیرمین تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو انڈیا کا انداز کار بلاشبہ منفرد اور متاثر کن ہے۔بحوالہ : عرض حال "اردو ادب کے سیاق وسباق میں میر تقی میر کی ادبی حیثیت " صفحہ نمبر 13
*تمل ناڈو اردو اکیڈمی کے وائس چیرمین ڈاکٹر محمد نعیم الرحمن صاحب نے فرمایا : اردو ادب کے روشن مستقبل کی تشکیل، اس کی کوشش ڈاکٹر تمیم چیرمین تنطیم فروغ اردو تمل ناڈو انڈیا نے کیا ہے۔ حوالہ : مہمان اعزازی خطاب بین الاقوامی ان لائن سیمنار- بعنوان : اردو ادب کے سیاق وسباق میں میر تقی میر کی ادبی حیثیت۔
تنظیم فروغ اردو کے زیراہتمام :
ترتیبات و تصنیفات-
1- تفسیر مکی جلد اول دروس حرم سورۃ الفاتحہ.از۔شیخ حرم حضرت مولانا محمد مکی حجازی حفظہ اللہ شیخ التفسیر والحدیث مسجد الحرام مکہ مکرمہ۔
2-اسلام میں عورت کا مقام جلد اول و دوم۔
3-ازوج النبی ﷺ۔
4-قصص الانبیاء جلد اول۔
5- قصص الانبیاء جلد دوم۔
6-منہاج المسلم جلد اول۔
7- منہاج المسلم جلد دوم۔
8-خطبات خطیب الاسلام جلد اول(معاون مرتب)از۔خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم قاسمی صاحب رحمۃاللہ علیہ سابق مہتمم وشیخ الحدیث دارالعلوم وقف دیوبند۔
9- خطبات خطیب الاسلام جلد دوم۔
10- خطبات خطیب الاسلام جلد سوم۔
11-خطبات خطیب الاسلام جلد چہارم۔
12- شجرہ طیبہ مع شجرہ سلوک و شجرۂ نسب۔
13- دعوت وتبلیغ کےپیغبرانہ اصول۔
14- مجموعہ نماز اردو انگریزی۔
15- اکسیری عمل قرآنی اردو انگریزی بزبان ٹمل۔
16-درود شریف کا مجموعہ۔
17-البرکات المکیہ فی الصلوۃ النبویہ۔
18-قصیدہ طوبی فی اسماء الحسنیٰ۔
19- خطبات مجاہد جلد اول۔
20-خطبات مجاہد جلد دوم۔
21-خطبات مجاہد بزبان انگریزی زیر ترتیب۔
22-منتخب مضامین۔
23.رمضان المبارک کے مخصوص مضامین۔
24.بچوں کے سنہرے نام اور مطلب۔
25. اکیسویں صدی اور فکر اقبال۔
26.فیض احمد فیض:شخصیت اور فن۔
27.عصر حاضر میں جنوبی ہند کے ممتاز اردو ناقدین و محققین۔
28.عصر حاضر میں کلام غالب کی معنویت۔
29.اردو صحافت کا بدلتا منظر نامہ۔
30.اردو ادب کے سیاق وسباق میں میر تقی میر کی ادبی حیثیت۔
31.تمل ناڈو کے ادباء و شعراء کی ادبی حیثیت۔
32.اردو زبان و ادب میں جدید رجحانات۔
33.امیر خسرو : شخصیت اور فن۔
34.حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی حیات افکار و خدمات۔
35.تلگانہ و آندھرا پردیش کے نمائندہ ادباء و شعراء کی ادبی خدمات
36.حضرت مفتی سعید احمد پالنپوری کی حیات افکار و خدمات(زیر ترتیب)
ماشاءاللہ، تبارک اللہ، الحمد للہ، اللہ تعالی تنظیم فروغ اردو کو اور ڈاکٹر تمیم احمد کو حاسدوں کی حسد سے اور نظر بد سے حفاظت فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
شعبہء نشرواشاعت : انجمن قاسمیہ، پیری میٹ، چنئی، تمل ناڈو (انڈیا)
tanzeemfarogheurdutn@gmail.com
drthameemahmed786@gmail.com
anjumanqasimiyah@gmail.com
+919444192513
+919940251340
Comments
Post a Comment