حج اسلام کا اہم رکن اور جامع عالمگیر عبادت زندگی میں ایک مرتبہ فرض۔ - مسجد اشاعت اسلام ظہیرآباد میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد ڈاکٹرمحمدرفیع الدین فاروقی اسلامک اسکالرومصنف کا خطاب۔


حج اسلام کا اہم رکن اور جامع عالمگیر عبادت زندگی میں ایک مرتبہ فرض۔
مسجد اشاعت اسلام ظہیرآباد میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد ڈاکٹرمحمدرفیع الدین فاروقی اسلامک اسکالرومصنف کا خطاب۔

ظہیرآباد۔12/ اپریل(نمائندہ) حج اسلام کا اہم رکن اورجامع اور عالمگیر عبادت ہے زندگی میں حلال آمدنی سے ایک مرتبہ فرض ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد رفیع الدین فاروقی اسلامک اسکالر مصنف و ماہر حج ٹرینر حیدرآباد نے مسجد اشاعت اسلام ظہیرآباد میں جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد نارتھ کے زیراہتمام منعقدہ نصف یومی حج تربیتی کیمپ برائے عازمین حج ضلع سنگاریڈی بذریعہ پروجیکٹر بطور خصوصی مہمان مقرر مناسک عمرہ و حج خطاب کیااورکہا کہ عازمین اپنا احتساب کریں ۱.اخلاص نیت صرف اللہ کی خوشنودی کے لئے کریں ۲.حقوق العباد کی ادائیگی قرض امانت کی ادائیگی وراثت کی تقسیم اور اذیت پر معافی اور وصیت کی پاسداری کریں۳. سود رشوت حق تلفی خیانت اور چوری کے مال سے حج نہ کریں ۴.مناسک عمرہ و حج سے واقف ہوں
۵. شعوری عبادت کے لئے علم حاصل کریں  اور انھوں نے خطبہ حجتہ الوداع کا خلاصہ بھی پیش کیا کہ مساوات انسانی اخوت اسلامی جاہلیت کی خرافات کا خاتمہ حقوق الزوجین معاملات وصیت اعتصام القرآن کی ہدایت کی صحابہ سے گواہی لی اوراللہ کو گواہ بنا کر شہادت کی ذمہ داری سونپی اس کیمپ کا آغاز محمد عدنان رکن جماعت کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا امیر مقامی نارتھ محمد قیصر غوری نے خیر مقدمی کلمات پیش کرتےہوئے جدید تعمیر شدہ مسجد اشاعت اسلام میں مہمانان کا خیر مقدم کیا اور تمام عازمین کو مبارکباد پیش کی بعد نماز ظہر دوسرے سیشن میں ڈاکٹر علیم الدین حیات ہاسپٹل نے صحت سے متعلق اہم مشورے دیئے جناب سید شاہ حسام الدین قادری سابق خادم الحجاج نے آداب زیارت مدینہ منورہ پیش کئے سوالات کے بحسن خوبی جوابات دیئے گئےاس پروگرام کی نظامت محمد معین الدین معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نے کی جبکہ انجنیئیر محمد شہباز الدین معاون امیر مقامی نارتھ نےاظہار تشکر کیا عازمین کیلئے مناسک حج وعمرہ گائیڈ اور مختصر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کتابچے تقسیم کئے گئے اس موقع پر ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب محمد ناظم الدین غوری امیر مقامی ظہیر آباد ساوتھ سیدعبدالروف معاون امیر مقامی ساوتھ خواجہ نظام الدین خادم الحجاج محمد عبدالستار کے علاوہ مردوخواتین کی کثیر تعداد موجود تھی تمام شرکاء کے لئے ظہرانہ کا معقول نظم رکھا گیا اسکے انتطامات عبدالوحید محمد مصطفی سید اظہر الدین عبدالمجید سید امتیاز محمد مکرم احمد عبدالحمید نعیم غوری محمد افضل ارشآد غوری اورمحمدعلیم نے کئے دعا پر کیمپ کا اختتام عمل میں آیا۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ