کرجود کے ضلع پریشد اردو اسکول میں اساتذہ کی کمی سے متعلق مطالبہ کو ایم پی جے کی حمایت۔۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ضلع جلگاؤں کے تحصیل راویر کے کرجود گاؤں میں واقع ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول میں اساتذہ کی شدید کمی کے حوالے سے ایم پیجے کی حمایت و رہنمائی میں اسکول مینجمنٹ کمیٹی (SMC) اور مقامی رہائشی بسم اللہ شیخ کی جانب سے پرائمری ایجوکیشن آفیسر اور ضلع پریشد کے سی ای او کو ایک درخواست پیش کی گئی۔مطالبہ میں کہا گیا کہ قصبہ کرجود میں یہ اردو میڈیم اسکول علاقے کا واحد اردو پرائمری اسکول ہے جس میں پہلی سے ساتویں جماعت تک کے طلبہ کی بڑی تعداد ہے۔ حکومتی ضابطے کے مطابق اسکول میں پانچ اساتذہ کی ضرورت ہے لیکن گزشتہ چھ ماہ سے اساتذہ کی کمی ہے جس سے طلباء کی پڑھائی میں خلل پڑ رہا ہے اور تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں اسکول کی تدریسی استعداد کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر پانچ اساتذہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا۔ حالانکہ کمیٹی نے اس سے قبل بلاک ایجوکیشن آفیسر اور پنچایت سمیتی راویر سے مطالبات کۓ جا چکے ہیں مگر کوئی عملی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے اس مطالبے کو ضلع سطح تک لے جایا گیا۔ اس موقع پر ایم پی جے کے ریاستی سکریٹری محمود خان، ضلع صدر مستقیم خان، بسم اللہ شیخ (کرجود)، شیخ فیروز (کرجود) اور عادل خان موجود تھے۔
Comments
Post a Comment