راویر شہر میں نوجوانوں کا مثالی اقدام! "شدید گرمی میں" جل ہی جیون ہے” کا پیغام، پیاسوں کے لیے ٹھنڈی راحت".


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) جلگاؤں ضلع میں بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت سے جہاں شہری پریشان ہیں، وہیں راویر شہر کے شوکت میدان علاقے کے نوجوانوں نے ایک مثالی قابل تقلید سماجی اقدام کرتے ہوئے مثال قائم کی ہے۔ “جل ہی جیون ہے” اس اہم پیغام کو عملی شکل دیتے ہوئے امام باڑہ کے رہائشی زبیر خان اور ان کے دوستوں نے اپنے خرچ سے ایک پانی کی سبیل (پانی پوئی) قائم کی ہے۔جس مقام پر یہ سبیل لگائی گئی ہے، وہاں سے روزانہ بڑی تعداد میں طلبہ، مریض، خریدار اور عام شہریوں کی آمد و رفت رہتی ہے۔ اس وقت شادیوں کا موسم بھی جاری ہے، جس کے باعث خواتین، بچے اور بزرگوں کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسی سخت گرمی میں یہ سبیل پیاسے لوگوں کے لیے واقعی زندگی بخش ثابت ہو رہی ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس علاقے میں پینے کے پانی کی کوئی مناسب سہولت موجود نہیں تھی اور اس سے پہلے کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی تھی۔ مگر ان نوجوانوں نے سماجی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس کمی کو پورا کیا۔ ان کے اس عمل سے “جل ہی جیون ہے” کا پیغام صرف الفاظ تک محدود نہیں رہا بلکہ حقیقت میں نظر آنے لگا ہے۔مقامی شہری اس اقدام کی دل سے تعریف کر رہے ہیں اور نوجوانوں کی کاوش کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ اس نیک کام میں زبیر خان کے ساتھ شیخ امین، شیخ عابد، شیخ علم الدین اور شاہ رخ خان نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
 اس موقع پر زبیر خان نے کہا کہ "کچھ دن پہلے ہمیں اس جگہ پانی کی ضرورت کا احساس ہوا تھا۔ مصروفیات کی وجہ سے تھوڑی تاخیر ہوئی، لیکن جیسے ہی وقت ملا، ہم نے دوستوں کے ساتھ مشورہ کرکے یہ کام شروع کیا۔ ‘خدمت خلق’ کے جذبے کے تحت ہم کچھ سماج کے لیے کرنا چاہتے تھے، اور آج یہ خواہش پوری ہونے پر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔”

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔