جی ٹی ایف کی جدہ میں سالانہ تقریب، کمیونٹی خدمات اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو خراجِ۔


جدہ ۔ (پریس نوٹ) گلوبل تلنگانہ فورم (GTF) نے جدہ کے ولیج ریسٹورنٹ میں اپنی سالانہ تقریب اور ایوارڈز پروگرام کا کامیابی سے انعقاد کیا، جس میں کمیونٹی کے افراد، علما، رضاکاروں اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب اتحاد، خدمت اور حوصلہ افزائی کا بہترین مظہر تھی۔ 
تقریب کا تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت ابو بکر، محمد عبدالحسیب اور عبداللہ عبدالمجید نے حاصل کی، جس سے محفل میں ایک روحانی فضا قائم ہوئی۔ اس موقع پر شیخ عمر نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو قرآن سے وابستگی اور اسلامی اقدار پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کی۔
فورم کے بانی و صدر محمد جبار (انّا) نے اپنے خطاب میں جی ٹی ایف کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ فورم سعودی عرب کے مختلف شہروں جدہ، ریاض اور دمام میں کمیونٹی خدمات، حج رضاکارانہ خدمات، بلڈ ڈونیشن کیمپ اور مرحومین کے جسد خاکی کو وطن واپسی (ریپٹری ایشن) جیسے کام انجام دیتاہے۔ یہ اہم خدمت ہندوستانی سفارتخانہ اور جدہ قونصلیٹ کے تعاون سے کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے خلیجی ممالک میں تنظیم کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار اور 24 گھنٹے خدمات کی دستیابی کا بھی ذکر کیا۔
نائب صدر مایم اے لئیق نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مختلف تنظیموں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے کمیونٹی خدمات کو مزید مضبوط بنانے پر عظم کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی رضاکاروں کو فورم سرگرمیوں میں سنجیدگی سے شامل ہونے کا مشورہ دیا۔ 
تقریب کی نمایاں جھلکیوں میں قرآن قراءت مقابلہ 2026 اور یومِ جمہوریہ کوئز مقابلہ 2026 میں کامیابی حاصل کرنے والون کو اعزازات سے نوازا جانا شامل تھا، جن میں مملکت بھر سے 200 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا تھا۔ 
اس موقع پر حج کے دوران خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مکہ حج رضاکار ٹیم، جس کی قیادت خلیل اللہ صدیقی اور فضل محمد نے کی، کو خصوصی طور پر سراہا گیا، جبکہ 150 سے زائد رضاکاروں کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
پروگرام کی نظامت جنرل سیکریٹری محمد امتیاز شیخ نے انجام دی۔ حسین شبیر نے کلماتِ تشکر پیش کرتے ہوئے تقریب کا اختتام کیا اور تمام منتظمین، شرکاء اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں عبدالماجد (ایشین ریسٹورنٹ) اور محمد اکبر خان (IPDNA) کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔