ریاستی حکومت کی جانب سےشادی مبارک وکلیان لکشمی منظور شدہ چیکس کی تقسیم۔
کوہیر 16/ اپریل( نمائندہ)کوہیر میں واقع بھارت فنگشن ہال میں حکومت کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لاتے ہوۓ حکومت کی جانب سے مستحقین میں شادی مبارک وکلیان لکشمی چیکس کی تقسیم عمل میں آئی۔مسٹر سریش کمار شٹیکار رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد و سابق وزیر چندرا شیکھر انچارج کانگریس ظہیرآباد کے ہاتھو ں سے چکوں کی تقسیم عمل آئی۔اس موقع پر مختلف قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر رام لنگا ریڈی صدر کانگریس کوہیر منڈل جناب محمد شمشیر علی صدر ٹاؤن کانگریس کوہیر محمد عبدالحنان جاوید نائب چیر مین کوہیر بلدیہ محمد ارشد علی صدر بلاک کانگریس مسٹر پرساد ریڈی سر پنچ ،عبدالوحید کونسلر، محمد جلیل، میر مظفر حسین، محمد اشرف علی، محمد شاکر علی، کے علاوہ دیگر قائدین اور عوام کثیر تعداد میں شریک تھی۔۔۔۔
Comments
Post a Comment