ملت پرائمری اسکول مہرون میں چہارم جماعت کے طلباء کی الودائی تقریب۔


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) ملت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری ملت پرائمری اسکول میں صدر مدرس شاہ فرید میاں کی صدارت میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا شروعات طالب علم شیخ حمزہ عبدالغنی کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی اس موقع پر طلباء کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی ساتھ ہی بہتر کارکردگی اور مسلسل محنت کرنے سے متعلق رہنمائی و معلومات اساتذہ کرام بسم اللہ خان، سمینہ پٹیل، شکیل خان، فیض شاہ اور نوید شاہ، نے دی چہارم جماعت کے طلباء نے اپنے تاثرات انتہائی عقیدت و احترام جزبات کے ساتھ پیش کیے۔اس موقع پر سال بھر کی نمایاں کارگردگی پر انہیں انعامات بھی دیئے گئے۔ نظامت نوید شاہ نے بخوبی انجام دی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں جماعت چہارم کے تمام اساتذہ کرام کو صدر مدرس کا بھرپور تعاون و رہنمائی حاصل رہی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔