تیر کی پی ایم شری اردو اسکول کے طلبہ کی نلدرگ قلعہ کی تعلیمی سیر۔


تیر کی پی ایم شری اردو اسکول کے طلبہ کی نلدرگ قلعہ کی تعلیمی سیر۔

عثمان آباد (راست) 30 مارچ 2026 کو پی ایم شری اسکیم کے تحت تیر کے پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول کی جماعت دوم تا پنجم کے طلبہ کے لیے نلدرگ قلعہ کی ایک روزہ تعلیمی سیر کا اہتمام کیا گیا۔ اس سیر میں کُل 60 طلبہ اور 6 اساتذہ شامل تھے۔
صبح ساڑھے نو بجے مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کی بس کے ذریعے روانگی ہوئی اور سیر کا آغاز کیا گیا۔ ساڑھے گیارہ بجے نلدرگ پہنچنے کے بعد طلبہ نے اپنا ناشتہ کیا، جس کے بعد قلعہ دیکھنے کا سلسلہ شروع ہوا۔
طلبہ نے قلعے کی خندق اور عظیم الشان دروازہ دیکھ کر اندر داخلہ کیا۔ اندر جا کر انہوں نے ہاتھی خانہ، منصف کورٹ، قدیم مسجد، پانی محل، اُپری برج، رنگ محل، میٹنگ ہال اور نرمادی آبشار جیسی تاریخی عمارتوں کا بڑی دلچسپی سے مشاہدہ کیا۔
چونکہ قلعہ بہت وسیع ہے، اس لیے دیکھتے دیکھتے دوپہر کے ڈھائی بج گئے۔ قلعہ کی سیر کے بعد طلبہ نے باہر آ کر بریانی سے لطف اٹھایا۔ کھانے کے بعد طلبہ نے آپس میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے تجربات شیئر کیے۔
طلبہ باتوں میں اتنے محو ہوگئے کہ انہیں وقت کا احساس ہی نہ ہوا اور کب شام کے ساڑھے پانچ بج گئے، معلوم ہی نہ ہوا۔ بعد ازاں واپسی کے لیے روانہ ہو کر طلبہ شام سات بجے بخیریت تیر پہنچے۔
اس سیر کا اہتمام اسکول کے صدرمدرس جناب شاہ طیّب علی سر نے کیا تھا، جبکہ معاون اساتذہ پھلمامڈی توفیق العالم سر، ڈونگرے ذاکر سر، شاہ ریشمہ باجی اور ڈاکٹر مولا سر نے بھرپور تعاون کیا۔ ایس۔ٹی۔ بس کے ڈرائیور توپ سُندرے صاحب کا بھی طلبہ کو بحفاظت لے جانے اور واپس لانے پر شکریہ ادا کیا گیا۔
اس طرح یہ ایک روزہ تعلیمی و تاریخی سیر خوشگوار اور پُرجوش ماحول میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ