پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری اعتراف خدمات ایوارڈ سے سرفراز۔


بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) مہاراشٹر راجیہ الپ سنخیانک ادھیکاری کرمچاری اسوسی ایشن (MRAAKA) کے زیرِ اہتمام بروز جمعہ 10 اپریل 2026 کو المومنہ ہائی اسکول ہال، سی بی ڈی بیلاپور، نیو ممبئی میں عید ملن و تقریبِ اعزازیہ کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ اس باوقار تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اس پُرمسرت موقع پر معروف ماہرِ تعلیم، رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،بھیونڈی کے پرنسپل جناب ضیاء الرحمن انصاری کو ان کی تعلیمی و انتظامی صلاحیتوں، قومی یکجہتی کے فروغ اور سماجی ہم آہنگی کے قیام میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ یہ اعزاز جناب فیاض خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر، وقف بورڈ ریاست مہاراشٹر اور دیگر معزز مہمانان کے دستِ مبارک سے پیش کیا گیا۔
اس کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی کے عہدیداران و اراکین، نیز رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے تمام اساتذہ و عملے کی جانب سے پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری سرکو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جاتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ