آصف اِقبال نجم الدین کو مبارکباد۔
بھیونڈی (عبدالرحمن یوسف ) : سنٹرل ٹیچر ایلیجیبلیٹی ٹیسٹ (CTET) میں کامیابی حاصل کرنے پر معروف استاد آصف اقبال نجم الدین کوصدر مدرس ، ہم پیشہ ساتھی ، اسکول انتظامیہ ،شاگردوں اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، آصف اقبال سر نے اپنی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے بل بوتے پر یہ نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ان کے شاگردوں اور ساتھی اساتذہ نے اس کامیابی کو ان کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔
مبارکبادی پیغامات میں کہا گیا کہ استادِ محترم نہ صرف ایک بہترین معلم ہیں بلکہ طلبہ کے لیے مشعلِ راہ بھی ہیں۔ ان کی یہ کامیابی تعلیمی میدان میں ان کے عزم اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تقریباً 15 سال سے محترم نامدار نورخاں تڈوی اُردو ہائی اسکول ،پال ضلع جلگاؤں میں اپنی تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
آصف اقبال سر نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اللہ کے فضل اور شاگردوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، اور وہ مستقبل میں بھی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
Comments
Post a Comment