غزل - ازقلم : مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک۔
غزل -
ازقلم : مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک۔
تم میرے فقط میرے ہو دلدار سمجھنا
میں صرف تمہاری ہوں وفادار سمجھنا
دل چیر کے رکھ دیتی ہے تحریر مری یہ
ہاتھوں میں قلم ہے اسے تلوار سمجھنا
عادِل ہے تو سب دیکھ دلیل اور شواہِد
میں ہی ہوں غلط یہ نہیں ہر بار سمجھنا
آزاد کۓ دیش کو اجداد ہمارے
ہرگز نہ ہمیں دیش کے غدار سمجھنا
یہ دیش ہمارا ہے ہمارا ہی رہے گا
اک بار نہیں یارو یہ سوبار سمجھنا
جب ڈوبنے والے کو ہے تنکے کا سہارا
آنچل کو ہی مہروؔ مرے پتوار سمجھنا
Comments
Post a Comment