اصغر حسینی قرآن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام بچوں کے لیے سمر کیمپ،آج یکم اپریل سے آغاز۔


بیدر، 31 مارچ (نامہ نگار) بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے مقصد کے تحت اصغر حسینی قرآن اکیڈمی کی جانب سے ایک بامقصد سمر کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو یکم اپریل سے 31 مئی تک روزانہ شام 4 بجے سے 6 بجے تک جاری رہے گا۔ یہ تربیتی کیمپ خانقاہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیضؒ موقوعہ چشتہ پورہ بیدرمیں منعقد ہوگا جہاں بچوں کو بنیادی اسلامی تعلیمات سے آراستہ کیا جائے گا۔ کیمپ میں قاعدہ و تجوید، قرآن و حدیث، مسنون دعائیں، پانچ کلمے، نماز کا طریقہ اور وضو کا صحیح طریقہ سکھایا جائے گا تاکہ ان کی دینی بنیاد مضبوط ہو اور وہ عملی زندگی میں اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہو سکیں۔ منتظمین کے مطابق اس سمر کیمپ کا مقصد نئی نسل کو دین اسلام کی صحیح تعلیمات سے روشناس کرانا اور ان میں اچھے اخلاق و کردار پیدا کرنا ہے۔ مزید معلومات اور داخلہ کے لیے سیداطہر اللہ حسینی سے موبائل نمبر 9036690569 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ