سعودی عرب میں جمعے تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت بارش کا الرٹ - کئی علاقوں میں آج اسکول بند۔


کے این واصف : 
ایک ایسے وقت جب حجاج کرام کے قافلون کا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچنے کا آغاز ہوچکا ایسے وقت سعودی عرب کے کئی شہرون میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہواہے۔ سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ممکت کے کئی علاقوں میں پیر سے آئندہ جمعے تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
 محکمہ تعلیم نے ریاض، الشرقیہ، حائل اور قصیم نے غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق مکہ مکرمہ اور ریاض ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا۔
ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حائل، قصیم، الشرقیہ، وغیرہ کے علاقے بھی بارش سے متاثر ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹوریٹ نے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ خصوصاً عازمین حج جو مقدس شہرون میں پہنچ چکے ہیں کو احتیاط برتنی چاہئے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ