ضلعی تعلیمی و تربیتی ادارہ دھاراشیو(عثمان آباد) کے زیرِ اہتمام فروغ اُردو کے لئے اساتذہ کا مسابقہ ۔۔ ڈاکٹر مولا اسماعیل صاحب شیخ اور پلا غوثیہ خواجہ کو اردو سمپوزیم میں بالترتیب اول اور دوم انعام ۔۔
ضلعی تعلیمی و تربیتی ادارہ دھاراشیو(عثمان آباد) کے زیرِ اہتمام فروغ اُردو کے لئے اساتذہ کا مسابقہ ۔۔
ڈاکٹر مولا اسماعیل صاحب شیخ اور پلا غوثیہ خواجہ کو اردو سمپوزیم میں بالترتیب اول اور دوم انعام ۔۔
عثمان آباد ( محمد مسلم کبیر)6 اپریل 2026 کو عثمان آباد (دھارا شیو) میں منعقد ہ اردو سمپوزیم میں پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تیر کے فعال معلم ڈاکٹر مولا اسماعیل صاحب شیخ کو اُن کے بہترین پیشکش پر اول انعام سے نوازا گیا۔ پچھلے تین سالوں سے ریاستی سطح پر اردو اسکولوں میں مطالعے کے فروغ کے مقصد کے تحت اردو ریڈنگ پروگرام چلایا جا رہا ہے۔ رواں تعلیمی سال میں اردو ریڈنگ پروگرام 3.0 کے تحت ضلع بھر کے اردو اسکولوں میں تحریک مطالعہ پروگرام چلایا گیا۔ اس پروگرام کے تحت حاصل ہونے والے مقاصد کا مظاہرہ کرنے کے لیے ضلع سطح پر ضلعی تعلیمی و تربیتی ادارہ دھاراشیو(عثمان آباد) کے زیر اہتمام اردو اساتذہ کا مسابقہ (سمپوزیم)منعقد کیا گیا تھا۔
اس میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر شیخ مولا سر نے "اسکول کی لائبریری نے بدلا طلباء کا معیار " اس عنوان کے تحت اپنا پی۔ پی۔ ٹی۔ پریزنٹیشن پیش کیا۔ اپنی سرگرمی کی بہترین روداد کے مظاہرے پر حکم صاحبان نے اول کا مستحق قرار دیا جبکہ دوسرا انعام مہاتما گاندھی اُردو اسکول ڈھوکی ضلع عثمان آباد کی معلمہ پلا غوثیہ خواجہ نے حاصل کیا۔ ڈائٹ کے پرنسپل جناب ڈاکٹر دیانند جٹنورے سر کے ہاتھوں اُنھیں اعزازی اسنادات تفویض کی گئیں۔ اس مقابلے میں ضلع بھر سے اردو اساتذہ نے حصہ لیا۔ حکم کے فرائض ڈاکٹر سیدہ تبسم صاحبہ، شیخ شاگرد احمد سر اور ضلع امبیسڈر شیخ عبدالوحید سر نے انجام دیے جب کہ اس پوری تقریب کے انعقاد کرنے میں ڈائٹ کے شعبہ اردو کے صدر پروفیسرشیخ شریف سر نے اپنا نمایاں کردار ادا کیا۔ اسکولی سطح پر اس سرگرمی کو سرانجام دینے میں اسکول کے صدرمدرس شاہ طیب علی سر اور تمام اساتذہ کرام نے معاونت فرمائی۔ اس کامیابی پر تمام رفقا نے تہنیت پیش کرتے ہوئے ریاستی سطح پر کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
Comments
Post a Comment