ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں جماعت ہفتم کے طلباء کا وداعی جلسہ۔


شولاپور : (اشفاق ساتکھیڑ) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کے زیر اہتمام اج جماعت ہفتم کے طلبہ و طالبات کا وداعی جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس کی صدارت ادارے کے صدر جناب محبوب تامبولی سر نے فرمائی اور مہمان خصوصی سابق سپروائزر محترم جناب محمد رفیق خان صاحب اور مہمان اعزازی سابق صدر مدرس محترم جناب مولاعلی لوکاپلی صاحب اور جناب محمد شفیق خان صاحب نے شرکت فرمائی۔
   " شہر شولاپور کے تمام پرائمری اسکول میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول نے اپنی تعلیمی ترقی میں نہ صرف شولاپور بلکہ مہاراشٹر میں اپنی کامیابی کا سکہ مرتب کیا ہے۔" مہمان خصوصی جناب محمد رفیق خان صاحب نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا۔مہمان اعزازی جناب مولاعلی لوکاپلی سر نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ " یہ ادارہ صرف درس و تدریس کا مرکز نہیں بلکہ یہ ایک تربیت گاہ ہے جہاں طلباء کی دینی اور دنیاوی تربیت کی جاتی ہے۔ " مہمان جناب محمد شفیق خان سر نے کہا کہ " جہاں طلباء خود اپنی بہترین نظامت سے پروگرام کو کامیاب بناتے ہیں اور اپنے تاثرات خود لکھ کر پیش کرتے ہیں اس اسکول کے اعلی معیار کا دعوٰی کھوکھلا نہیں ہوسکتا۔"
     اس اجلاس کے صدر جناب محبوب تامبولی سر نے طلباء کی رہنمائی فرماتے ہوئے کہا کہ " زندگی میں اب آپ کو روکنا نہیں ہے بلکہ کامیابی کی نئی منزلوں کی طرف قدم بڑھانا ہے اور ایک کامیاب انسان بن کر ملت کی خدمت کرنا ہے۔" 
   اس جلسے میں صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے طلباء کی رہنمائی فرمائی۔اس جلسے کی نظامت جماعت ہفتم کی طالبہ سعدیہ عمران شیخ اور اہانہ جاوید شیخ نے کی۔ ثناء ستار شیخ، فاطمہ رمضان شیخ، مہک داؤد منیار، عظمی سراج بیگ، اہانہ جاوید شیخ اور سعدیہ عمران شیخ نے اپنے تاثرات پیش کئے۔ 
      اسکول کی معلمہ محترمہ رضوانہ قاضی آپا اس سال حج بیت اللہ کے روانہ ہو رہے ہیں ان کی خدمت میں گل پیش کئے گئے۔
   اس جلسے میں جناب عرفاں پٹھان سر، محترمہ امرین فراش آپا، محترمہ ثناء پروین وڈالے آپا، محترمہ گلناز شلیدار آپا، محترمہ صنوبر شیخ آپا کی خدمت میں جماعت ہفتم کے طلباء نے گل پیش کئے۔اس جلسے کو کامیاب بنانے میں زویا تمیم انصاری پیرزادے، خیرون شیخ، مہک لنکیش ولی شیخ، اللہ ماں شیخ، عبدل انڈیکر، صمد دھارواڑکر، صبا ضمیر ملا نے اپنے خدمات پیش کئے۔آخر میں اہانہ جاوید شیخ نے شکریہ ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔