رائل گرلز اسکول، میرا روڈ کی فعال معلمہ صبا شاداب شیخ کی تہنیت۔


رائل گرلز اسکول، میرا روڈ کی فعال معلمہ صبا شاداب شیخ کی تہنیت۔

ویرار (ممبئی)، 12 اپریل 2026 
ریسپیکٹ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام رائل گرلز ہائی اسکول میرا روڈ کی معلمہ صبا شاداب شیخ کے اعزاز میں ایک پُروقار تہنیتی تقریب اتوار دوپہر 2 بجے ویرار کے علاقے جوائے ولا, بولنج میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ممبئی کی معروف علمی و ادبی شخصیت اور ’’کوئز ٹائم ممبئی‘‘ کے روحِ رواں محترم حامد اقبال صدیقی نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض ندا شاداب شیخ نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔

پروگرام کا آغاز پرنسپل اخلاق احمد خان کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر ریسپیکٹ فاؤنڈیشن کے صدر نعیم انصاری نے تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں صبا شاداب شیخ کی تہنیت صدرِ جلسہ حامد اقبال صدیقی، ڈاکٹر زاہدہ 
حامد اقبال صدیقی اور تنویر سر کے ہاتھوں عمل میں آئی۔

تقریب کے دوران الیاس داؤد خان، آصف طاہر شاہ اور سوپان نارائن راؤت نے صبا شاداب شیخ کی خدمات کے اعتراف میں سپاس نامہ پیش کیا جسے آصف طاہر شاہ نے مؤثر انداز میں پڑھ کر سنایا۔
اس موقع پر مہمانانِ خصوصی اور دیگر معززین جن میں حامد اقبال صدیقی، ڈاکٹر زاہدہ حامد اقبال صدیقی، اخلاق احمد خان، الیاس داؤد خان، تنویر انصاری، آصف طاہر شاہ، شیخ حسین، شیخ انور، سوپان نارائن راؤت، صبیحہ انصاری اور فوزیہ شیخ شامل تھے، نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

صدرِ جلسہ حامد اقبال صدیقی نے اپنے خطاب میں صبا شاداب شیخ کی تعلیمی خدمات اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں ادباء و شعراء کے کردار کو اجاگر کیا اور مادری زبان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے گھروں تک اردو پہنچانے کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
تقریب کے اختتام پر فوزیہ شیخ نے رسمِ شکریہ ادا کیا اور صدرِ جلسہ کی اجازت سے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ