بلڈ ڈونیشن کیمپ - زیر اہتمام آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی و سفارت خانہ ہند ریاض۔



ریاض : کے این واصف - 
ریاض کے سماجی تنظیمون کی مرکزی کمیٹی “آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی” زیر سرپرستی سفارت خانہ ہند ریاض بڑے پیمانے پر ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لا رہا ہے۔ 
انجینئر محمد ضیغم خان، کوآرڈینیٹر اسٹیرنگ کمیٹی کے جاری ایک بیان کے مطابق جمعہ 10 اپریل 2026ء صبح 9 بجے تا شام 5 بجے یہ بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد ہوگا۔ یہ کیمپ “شعلہ مارکٹ” گنگ عبدالعزیز روڈ ریاض کے وسیع احاطہ میں منعقد ہوگا۔ کمیٹی اس کیمپ میں 500 سو سے زیادہ ڈونرز کی توقع کررہی ہے اس لیے کیمپ کے انعقاد کے لئے شعلہ مارکٹ کے وسیع احاطہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کیمپ کا افتتاح کرین گے۔ 
ضیغم خان نے شہرِ ریاض کے مقیمین سے گزارش کی کہ وہ بڑی تعداد میں کیمپ پر تشریف لاکر خون کا عطیہ دین۔ انھون نے کہا کہ کسی انسان کی جانب سے خون کا عطیہ ایک بیش قیمت عطیہ اور عظیم کار خیر ہے۔ ضیغم خان نے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اراکین کے تعاون سے کیمپ کے انعقاد میں درکار تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ انھون نے بتایا کہ یہ بلڈ ڈونیشن کیمپ ریاض ریجنل بلڈبینک، سعودی وزارت صحت کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ