مشعل ہند فاؤنڈیشن راویر کی جانب سے شکیل احمد صاحب کا استقبال۔


راویر (راست) 17 اپریل 2026 کو راویر شہر میں First Aid Foundation کے صدر شکیل احمد صاحب کی آمد پر مشعل ہند فاؤنڈیشن راویر کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر شکیل احمد صاحب نے میڈیکل فیلڈ میں خدمت کے طریقۂ کار پر روشنی ڈالی اور مریضوں کے علاج و معالجہ کے سلسلے میں ممبئی، ناسک، جلگاؤں اور دیگر شہروں میں علاج، دوائیوں اور رہنمائی کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔
اس پروگرام میں مشعل ہند فاؤنڈیشن کے اراکین: اعجاز سر، سیّد مظفر علی، جابر شیخ، ایڈوکیٹ مجاہد شیخ صاحب، ڈاکٹر کامل صاحب، نثار احمد، منظور شیخ صاحب، ایوب ممبر صاحب، سعود ممبر صاحب، ریاض الدین صاحب، کامل شیخ، سلطان بھائی، شاہنواز سر، انصار سر، وسیم شیخ اور شعیب شیخ موجود تھے۔
پروگرام خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا اور حاضرین نے شکیل احمد صاحب کی خدمات کو سراہا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔