ٹارگٹ گلوبل اکیڈمی کا سی۔بی۔ایس۔ای۔ دسویں جماعت کے نتائج میں شاندار کارنامہ۔
ریاض (پریس نوٹ) ٹارگٹ گلوبل اکیڈمی نے CBSE دسوین کلاس کے امتحانات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تعلیمی کامیابیوں میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے۔ اس شاندار کامیابی میں مدھو ساسٹھی نے 99.2% نمبر حاصل کرکے سعودی عرب میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق اسکول دیگر طلبہ نے بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ خدیجہ غلام نے 98.8%، لنکیش سَرَوَنن نے 98.2%، گوتھم کرشنا نے 98%، اور شاب رادی نے 97.8% نمبر حاصل کیے۔ فاطمہ لانا نے 96% جبکہ یاسر عبداللہ نے 95% نمبر حاصل کیے۔ رکیش سَرَوَنن (94.6%)، محمد ساحل (94.4%)، سیہان نہاد (93%)، سائمہ زینب (93%)، شایان نیاز (92.6%)، اسیمہ شاہیر (91.8%)، پرتھوی قدم (90.6%) اور محمد اشمان (90%) نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مضامین کے لحاظ سے بھی طلبہ نے بہترین نتائج حاصل کیے۔ سائنس میں مدھو ساسٹھی نے مکمل 100 نمبر حاصل کیے، جبکہ خدیجہ غلام اور لنکیش سَرَوَنن نے 99 نمبر حاصل کیے۔ گوتھم کرشنا اور شاب رادی نے 97 جبکہ فاطمہ لانا نے 95 نمبر حاصل کیے۔ ریاضی میں گوتھم کرشنا اور رکیش سَرَوَنن نے 100 نمبر حاصل کیے۔ مدھو ساسٹھی اور خدیجہ غلام نے 99، شاب رادی نے 99، لنکیش سَرَوَنن نے 98، فاطمہ لانا نے 98 اور سائمہ زینب نے 95 نمبر حاصل کیے۔
کل 52 طلبہ میں سے 15 طلبہ نے 90% سے زائد، 17 نے 80% سے زائد اور 12 طلبہ نے 70% سے زائد نمبر حاصل کیے، جو مجموعی طور پر شاندار تعلیمی معیار کی عکاسی کرتا ہے۔
ریاض میں گزشتہ دو سال سے کام کرنے والی ٹارگٹ گلوبل اکیڈمی نے قلیل عرصے میں خود کو ایک نمایاں تعلیمی ادارے کے طور پر منوایا ہے۔ ادارہ اپنی کامیابی کا سہرا تجربہ کار اساتذہ اور ماہر ٹرینرز کو دیتا ہے جو NEET، JEE، CUET اور SAT جیسے مسابقتی امتحانات کی تیاری کے ساتھ ساتھ مکمل کیریئر رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
اکیڈمی کی شاخیں الملاص کے Al Yasmin International School اور الروضہ کے Next Gen International School میں قائم ہیں، جہاں طلبہ کو بھارت اور بیرونِ ملک کی اعلیٰ جامعات میں میرٹ کی بنیاد پر داخلہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔
داخلوں اور مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
+966 53 063 1269
Comments
Post a Comment