متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ، چنئی، تمل ناڈو کے زیرِ اہتمام سمر اردو کورس کا افتتاحی اجلاس و اعزازی تقریب۔


چنی تملناڈو سے محمد رضوان اللہ کی رپورٹ: 
متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ، چنئی، تمل ناڈو کے زیرِ اہتمام سمر اردو کورس کا افتتاحی اجلاس و اعزازی تقریب ہونے جارہی ہے۔ اس باوقار تقریب کی صدارت جناب محمد روح اللہ صاحب فرمائیں گے
مہمانِ اعزازی جناب سید فیض احمد قادری (کویمبتور) ہوں گے۔
تقریب میں معزز مقررین اردو کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے:
ڈاکٹر حیات افتخار صاحب۔
محترمہ ڈاکٹر پروین فاطمہ۔
ڈاکٹر سید رفیق باشاہ حسینی صاحب۔
ڈاکٹر امان اللہ یم بی صاحب۔
نظامت کے فرائض ڈاکٹر غیاث احمد انجام دیں گے 
جبکہ استقبالیہ کی ذمہ داری شاہد مدراسی کے سپرد ہوگی۔
اس موقع پر جناب سید فیض احمد قادری کو تملناڈو اردو لٹریری ایسوسی ایشن کی جانب سے 
TULA Cash Award 2026 سے نوازا جائے گا۔
یہ تقریب بروز اتوار، 26 اپریل 2026، ان‌شاء اللہ بعد نماز مغرب 
بمقام: ڈاکٹر نذیر محمد ہال، 
پہلی منزل : 
بی بی کنوینشک کمپاؤنڈ ہال، چنئی اسٹریٹ، چنئی – 5 منعقد ہوگی۔
تمام اردو دان حضرات سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔

الداعیان:
عہدیداران و اراکین، متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔