مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ میں جماعت ہفتم کے طلبہ وطالبات کی الوداعی تقریب۔


ناندیڈ (فہیم اختر) آج بتاریخ 22/ اپریل 2026 مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ ناندیڑ میں مدرسۂ ھذا کے صدر معلمہ محترمہ فہیم خاتون صاحبہ کی صدارت میں جماعت ششم کے طلبہ وطالبات نےجماعت ہفتم کے لئے الوداعی تقریب منعقد کی ۔ اس شاندار تقریب میں شفٹ دوم کے میزبان ٹیچرز کے ساتھ شفٹ اول سے محترمہ سیدہ کہکشاں انجم صاحبہ محترمہ زاہدہ کوثر صاحبہ اور محترم مصطفیٰ خان نے شرکت کی۔ مدرسۂ ھذا کے سینئیر معلم محترم مجیب الدین فاروقی صاحب نے بھی شرکت کی۔۔‌کلاس ٹیچر محترمہ نسرین فاطمہ صاحبہ نے طلبہ و طالبات کو بہترین اور موثر انداز میں مستقبل کے لئے نصیحتیں کیں ۔ محترم نعیم احمد صاحب نے طلبہ وطالبات کو موبائل کے مثبت تعلیمی استعمال کرنے اور موجودہ حالات کے تناظر میں موبائل کے زیادہ استعمال سے بچنے کے لئے مفید مشورے و ہدایات دیں ۔ جماعت ہفتم کے اسٹوڈنٹس نے اسکول سے اپنے لگاؤ اور اساتذہ کے مشفقانہ رویے نیز طریقۂ تدریس پر اظہارِ خیال کیا۔کلاس ٹیچر کی جانب سے کبھی شرکاء اساتذہ کے ہاتھوں اسٹوڈنٹس میں دینی کتب کی تقسیم عمل میں آئ۔ بعد اذاں صدر جلسہ کی نصیحتوں کے ساتھ صدارتی تقریر پر پروگرام الوداعی تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔ پروگرام کے نے ناظم پروگرام نعیم سر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے اختتام کے بعد اساتذہ نے بچوں کے ساتھ ریفریشمنٹ کیا بہت ہی خوشگوار ماحول رہا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ