ضلع رانی پیٹ میں جناب راہل گاندھی جی کی آمد۔


ضلع رانی پیٹ، تمل ناڈو: (محمد رضوان اللہ کے ذریعے)  ضلع رانی پیٹ میں 2026 کے انتخابی مہم کے سلسلے میں جناب راہل گاندھی جی کی آمد کے موقع پر پرتپاک استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان کی آمد ضلع بھر کے عوام، پارٹی کارکنان اور بالخصوص اقلیتی طبقہ کے لیے باعثِ مسرت و افتخار ہے۔

اس موقع پر شولنگر میں ایک عظیم الشان استقبالیہ پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ دورہ نہ صرف انتخابی مہم کو تقویت دے گا بلکہ عوامی رابطہ مہم کو بھی مزید مضبوط بنائے گا۔

ضلع رانی پیٹ اقلیتی شعبہ کی جانب سے اس پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس کی قیادت جناب کے۔ او۔ نشاط احمد، چیئرمین ضلع رانی پیٹ (اقلیتی شعبہ)، تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنائیں۔

تفصیلات حسب ذیل ہیں:
تاریخ: 18 اپریل 2026
وقت: دوپہر 1:30 بجے
مقام: شولنگر، ضلع رانی پیٹ

منتظمین نے کہا ہے کہ یہ پروگرام اتحاد، بھائی چارہ اور جمہوری اقدار کے فروغ کی ایک اہم کڑی ثابت ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔